سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کووڈ – 19 کے لیے نومبر 2021 تک سارس – کوو – 2 جینوم کے ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے

Posted On: 02 DEC 2021 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 دسمبر، 2021/سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی  توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ نومبر 2021 تک سارس – کوو – 2 کے ایک لاکھ سے زیادہ  کووڈ  - 19 کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر موصوف نے بتایا کہ بایو ٹکنالوجی کے محکمے نے  25 نومبر 2021 کو  بھارتی سارس – کوو -2 جینومکس کنسورشیئم کے ساتھ مل کر 102880 سارس – کوو – 2 جینوم ٹیسٹ کیے ہیں۔

حکومت ہند نے  23.05.2020 کو  کووڈ – 19 کی 17 بایو – ریپوزیٹریز  کی نشاندہی کی تھی۔ یہ سہولیات بایو ٹکنالوجی کے محکمے ، سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل اور طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کی لیباریٹریز میں قائم کی گئی ہیں۔

کووڈ  - 19 سے متعلق بایو – ریپوزیٹریز کی تعداد سے متعلق سوال اور اس کی تیاری کے لیے ماہرین تعلیم و صنعت کو نمونے فراہم کیے گئے ہیں ۔ جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

نئی دلی کے آئی ایل بی ایس نے ڈی بی ٹی کی مدد والی بایو – ریپوزیٹریز نے ماہرین تعلیم کو 1299 نمونے فراہم کیے ہیں۔ آئی ایل ایس ، بھبنیشور نے 18 تحقیقی اور ترقی پروجیکٹ فراہم کیے ہیں۔ این سی سی ایس پنے نے 124  سیمپل  ماہرین تعلیم اور صنعت کو فراہم  کیے ہیں۔ ان اسٹیم بینگلور نے 363 سیمپل فراہم کیے ہیں۔

سی ایس آئی آر – سی سی ایم بی میں 200 سیمپلز فراہم کیے ہیں  ۔ یہ سیمپل سی سی ایم بی – اٹل انکیوبیشن سینٹر کو فراہم کیے ہیں۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13661

 



(Release ID: 1777487) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi