سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن

Posted On: 02 DEC 2021 3:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 دسمبر، 2021/بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کی طرف سے سڑکوں کے کنارے سہولتوں  (ڈبلیو ایس اے ) کے حصے کے طور پر ، ڈیولیپر کی طرف سے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن فراہم کرائے جا رہے ہیں۔  این ایچ اے آئی نے اس طرح کی  39 مرکز تفویض کر چکی ہے اور اس طرح کے 103 مقامات کی تجاویز نیلامی کے مرحلے میں ہے۔  مزید یہ کہ ڈبلیو ایس اے کی اضافی جگہیں  جیسے اور جب اتھارٹی کی طرف سے نشانزد کر دی جائیں گی ان کے لیے بھی نیلامی شروع کر دی جائے گی۔  جو کام تفویض کر دیئے گئے ہیں امید ہے کہ وہ مالی 23-2022 کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ایکسپریس ویز اور قومی شاہراہوں پر  سرکاری الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور کام کاج شروع کرنے کے لیے  سرکاری تنظیموں ، سرکاری شعبے کے کارخانوں ، ریاستی /  مرکزی / سرکاری ڈسکوم ، تیل سے متعلق سرکاری شعبے کے کارخانوں اور اسی طرح کی  دیگر سرکاری و پرائیویٹ  کمپنیوں سے تجاویز مدعو کی تھیں۔  جس میں اینرجی ایفی سی اینسی سروسز لمیٹڈ ای ای ایس ایل نے اینرجی سروسز لمیٹڈ کے ساتھ 16 قومی شاہراہوں / ایکسپریس ویز پر ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا کام تفویض کیا ہے۔

مندرجہ بالا تناظر میں ای ای ایس ایل کی آسانی کے لیے  این ایچ اے آئی نے ای ای ایس ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے کے مطابق این ایچ اے آئی ، ٹول پلازہ اور اس کی عمارتوں کے آس پاس محصول کے اشتراک پر مبنی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے جگہ / زمین فراہم کرے گی۔

یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتین گڈکری نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔

                  

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13660

 



(Release ID: 1777435) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Tamil