سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بائیو فیول والی گاڑیوں کا استعمال

Posted On: 02 DEC 2021 3:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2دسمبر ،2021

مرکزی کابینہ نے 15 ستمبر 2021 کو آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے ایک پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی )اسکیم کو منظوری دی ہے  پانچ سال کی مدت میں جس کی کل لاگت 25938کروڑ روپے ہے۔

فلیکس فیول انجن کے مندرجہ ذیل آٹو پرزے ایتھانول 85(ای 85) ایندھن تک چلانے کے قابل  ہیں جن کو اس اسکیم کے تحت ترغیب کے لیے اہل مصنوعات کے طور پر ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے اجزاء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے:

  1. بی ایس 6کے مطابق فلیکس فیول انجن ایتھانول  سے  چلنےکی صلاحیت  رکھتا ہے۔
  • ii. ایندھن (85ای) 85%
  1. فلیکس فیول انجن کے لیے گرم ایندھن کی ریل
  2. فلیکس فیول انجن کے لیے حرارتی عنصر
  3. فلیکس فیول انجن کے لیے حرارتی کنٹرول یونٹ
  4. فلیکس فیول انجن کے لیے الیکٹرانک کنٹرول یونٹ (ای سی یو)(پروسیسر کم از کم 32 بٹس)؛ اور
  5. فلیکس فیول انجن کے لیے ایتھنول سینسر۔

 

بھاری صنعتوں کی وزارت کا یہ قدم آٹو او ای ایمز (ٹو وہیلر،تھری وہیلر اور مسافر گاڑیاں) کو ہندوستان میں فلیکس فیول گاڑیوں کے تعارف کو تیز کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

روڈ  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 14 دسمبر 2020 کو خط نمبر RW/NH-33044/18/2020-S&R(P&B)کے ذریعے اس عمل کو آسان بنانے اور نئے / اختراعی/متبادل مواد اور تکنیک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔وزارت   سڑک کی تعمیر  میں سیمنٹ اور اسٹیل کی کھپت کو کم کرنے کےلئے نئے اور جدید مواد ،تعمیراتی تکنیک  وغیرہ کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔

یہ معلومات  روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 13651



(Release ID: 1777433) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Tamil