شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
ثقافت اور تفریح کا امتزاج:ہارن بل فیسٹیول
Posted On:
02 DEC 2021 4:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 دسمبر ،2021
ہارن بل فیسٹیول ناگالینڈ کی بھرپور ثقافت، طرز زندگی اور کھانے کی عادات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ناگالینڈ کے مقامی جنگجو قبائل کا سب سے بڑا جشن ہے اور عام طور پر 10 دنوں تک منایا جاتا ہے۔
اس تہوار کو ہارن بل کہا جاتا ہے جسے دھنیش پرندہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ناگا قبائل کی ثقافت اور لوک داستانوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔
ملک کے اندر اور بیرون ملک سے بہت سے سیاح اس تہوار سے لطف اندوز ہونے اور اس کا تجربہ کرنے کے لیے ہماری 'اشتلکشمی' ناگالینڈ آتے ہیں۔ یہ تہوار اس وقت ناگالینڈ کے بڑے حصوں میں منایا جا رہا ہے جس میں کسما سے کوہیمہ، موکوم چنگ، دیما پور، اوکھا وغیرہ شامل ہیں۔
فیسٹیول کی اہم جھلکیاں
- روایتی فنون، لوک گیت اور کھیل
- دن کے اختتام پر قبائلی جھونپڑیوں، لکڑی کے نقش و نگار اور ڈھول کے سازوں کی نقلوں کے ساتھ قبائلی زندگی۔
- لذیذ پکوان۔
- دن بھر ثقافتی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوں اور فیسٹیول کا حصہ بنیں۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
13652U.No. :
(Release ID: 1777410)
Visitor Counter : 193