اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتوں کا فروغ ہنرمندی

Posted On: 02 DEC 2021 4:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2/دسمبر 2021 ۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد / نوجوانوں کی تعداد جنھوں نے فروغ ہنرمندی کے لئے فروغ ہنرمندی ٹریننگ حاصل کی، 2019-20 میں 177789 اور 2020-21 میں 101459 رہی۔ کووڈ – 19 کی وبا سے پیدا شدہ چیلنجوں کے باوجود وزارت تربیتی پروگراموں کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

فروغ ہنرمندی اسکیم کے تحت اقلیتی گروپوں سے تعلق رکھنے والی 84779 خواتین / لڑکیوں کو ماڈیولر ایمپلائیبل اسکلس (ایم ای ایس) کورسیز کی 2016 میں اس کے آغاز کے بعد سے ٹریننگ دی گئی۔ 2017-18 سے وزارت نے این ایس قیو ایف کمپلینٹ کورسیز سے متعلق کامن نارمس کو مکمل طور پر اپنایا۔

تین سو تینتالیس (343) پروجیکٹ ایمپلی منٹیشن ایجنسیز (ادارے / سوسائٹیاں/ تنظیمیں / این جی اوز) وزارت کی فروغ ہنرمندی اسکیموں کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13655



(Release ID: 1777398) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Tamil