اقلیتی امور کی وزارتت

عوامی اداروں میں اقلیتوں کی نمائندگی

Posted On: 02 DEC 2021 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2/دسمبر 2021 ۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے امیدواروں  کا انتخاب  براہ راست عوام کے ذریعے ایک جمہوری طریقہ کار سے ہوتا ہے اور ان اداروں کے لئے انتخابات متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعے بنائے گئے قوانین کے مطابق اور ریاستی انتخابی کمیشن کی نگرانی میں ہوتا ہے۔ سبھی ریاستی حکومتوں کو پنچایتی راج کی وزارت اور ہاؤسنگ و شہری امور  (پہلے شہری ترقیات کی وزارت) کے ذریعے صلاح دی گئی ہے کہ وہ بالترتیب دیہی اور شہری بلدیاتی اداروں میں اقلیتوں کی نمائندگی کو بہتر بنائیں۔

حکومت نے ملک بھر میں اقلیتوں بالخصوص اقتصادی نقطہ نظر سے کمزور اور پسماندہ طبقات سمیت سماج کے سبھی طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اسکیموں کا نفاذ کیا ہے، جن میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان)، پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا وغیرہ شامل ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت مرکزی سطح پر نوٹیفائڈ 6 اقلیتی برادریوں یعنی مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، بودھوں، پارسیوں اور جینیوں کو سماجی – اقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لئے پروگراموں / اسکیموں کا نفاذ کرتی ہے۔ ان اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے سبب اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی آئی ہے اور اس سے اقلیتوں کو منفعت بخش روزگار کے حصول میں مدد ملی ہے اور اس طرح سے قوم کی تعمیر کے کام میں اقلیتوں کی شراکت داری بڑھی ہے۔  وزارت کے ذریعے نافذ کی جانے والی اسکیموں / پروگراموں کا مختصراً ذکر حسب ذیل ہے:

 

اے۔ تعلیمی امپاورمنٹ اسکیمیں:

  1.  فوائد کی راست منتقلی (ڈی بی ٹی) طریقہ کار کے ذریعے طلباء کو تعلیمی نقطہ نظر سے بااختیار بنانے کے لئے پری – میٹرک اسکالرشپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم، میرٹ – کم – مینس بیسڈ اسکالرشپ اسکیم۔
  2. مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم – مالی مدد کی شکل میں فیلوشپ دستیاب کراتی ہے۔
  3. نیا سویرا – مفت کوچنگ اور متعلقہ اسکیم – اسکیم کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء / امیدواروں کو مفت کوچنگ کی سہولت دستیاب کرانا ہے تاکہ وہ تکنیکی / میڈیکل پروفیشنل کورسیز میں داخلے کے لئے ہونے والے داخلہ امتحانات اور متعدد مسابقتی امتحانات کے لئے کوالیفائی کرسکیں۔
  4. پڑھو پردیش – بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے تعلیمی قرض سے متعلق اقلیتی برادریوں کے طلباء کے لئے سود سبسڈی کی اسکیم۔
  5. نئی اڑان – یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی)، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ کے ذریعے منعقدہ پریلمز میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی مدد

بی۔ روزگار دلانے والی اسکیمیں:

  1. سیکھو اور کماؤ – 14 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے فروغ ہنرمندی اسکیم، جس کا مقصد روزگار اور روزگار کے مواقع دستیاب کرانا،  موجودہ ورکروں، اسکول چھوڑ دینے والوں وغیرہ  کے حصول روزگار کے امکانات کو بہتر بنانا۔
  2. یو ایس ٹی ٹی اے ڈی – استاد (ترقی کے لئے روایتی فنون / کاریگری سے متعلق ہنرمندی اور تربیت کو اپ گریڈ کرنا)۔ فنکاروں / کاریگروں کو روزگار کے مواقع اور بازار کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے ملک بھر میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
  3. نئی منزل – اسکول چھوڑ دینے والوں کی باقاعدہ اسکولی تعلیم اور حصول ہنرمندی کی اسکیم۔
  4. نئی روشنی – اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ سے متعلق اسکیم۔

بنیادی ڈھانچے کے فروغ سے متعلق پروگرام:

  1. پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) – ملک کے ترقی سے محروم علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرانے کے لئے اس کا نفاذ کیا جارہا ہے، جن میں اسکول، کالج، آئی ٹی آئیز، پولی ٹیکنک، ہوسٹل، سدبھاؤ منڈپ، فروغ ہنرمندی مراکز، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سہولیات، پرائمری صحت مراکز وغیرہ کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہیں۔

مذکورہ اسکیموں کی تفصیلات (نمبر شمار 1 سے 10 تک) اور ان کے نفاذ کی صورت حال وزارت کی ویب سائٹ  (www.minorityaffairs.gov.in)  پر دستیاب ہے۔

گزشتہ سات برسوں کے دوران اقلیتوں سے متعلق اہم اسکیموں کے تحت جو حصولیابیاں ہوئی ہیں ان کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  1. قومی اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) اور فوائد کی راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کے توسط سے 4.52 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو مختلف اقسام کی اسکالرشپ دی گئی ہیں، جن میں 53 فیصد سے زیادہ مستفیدین خواتین / لڑکیاں ہیں۔
  2. نیا سویرا اسکیم کے تحت 69544 امیدواروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور سیکھو اور کماؤ اسکیم کے تحت 5.83 لاکھ مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے۔
  3. ’استاد‘ اسکیم کے تحت وزارت نے 33 ’’ہنر ہاٹوں‘‘ کا انعقاد کیا ہے، جن میں 7 لاکھ سے زیادہ دستکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع دستیاب کرائے گئے ہیں، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ مستفیدین خواتین ہیں۔
  4. ملک بھر کے اقلیتوں کی کثیر آبادی والے پسماندہ علاقوں میں ’’پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم‘‘ (پی ایم جے وی کے) کے تحت 43 ہزار سے زیادہ بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹ تیار کئے گئے ہیں جن میں اسکول، کالج، ہوسٹل، کمیونٹی سینٹرس، کامن سروس سینٹرس، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک، گرلز ہاسٹل، سدبھاؤنا منڈپ، ہنر ہب وغیرہ شامل ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13653

 



(Release ID: 1777393) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Manipuri , Tamil