الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس مینو فیکچرنگ صنعت کے 2025-26 تک 300 ارب ڈالر کے بقدر مالیہ حاصل کرنے کے عزم سے مجھے اعتمادحاصل ہوا ہے:الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر ۔اشونی ویشنو
Posted On:
01 DEC 2021 7:26PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کی قیادت اور ان کے‘ڈیجیٹل انڈیا’اور‘میک ان انڈیا’جیسے پروگراموں نظریاتی اقدامات کی وجہ سے بھارت نے پچھلے پانچ سالوں میں الیکٹرانک مینو فیکچرنگ میں بے مثال ترقی کی ہے۔اس دوران الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح 23 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔
الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت 29 نومبر سے 5 دسمبرتک نئی دہلی میں واقع انڈیا ہیبی ٹیٹس سینٹر میں آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منارہا ہے۔آزادی کا امرت مہوتسو اس پروگرام کے تحت یکم دسمبر کا دن بھارت میں ای ایس ڈی ایم (الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن این مینوفیکچرنگ)سیکٹر کی حصولیابیوں کے جشن کا دن تھا۔دن کی شروعات موبائل فون ، آئی ٹی ہارڈ ویئر ،الیکٹرانکس آلات ،ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اور سیمی کنڈکٹرس جیسے چار اہم شعبوں پر پینل مباحثہ کے ساتھ ہوئی۔پینل پر مباحثہ کے چار موضوع درج ذیل نکات پر مرکوز تھے۔
- موبائل فون اور آئی ٹی ہارڈ ویئر کی پیداوار کو بڑھانا اور بھارت کو ایک برآمداتی منڈی بنانا ۔
- الیکٹرانکس آلات کے معاملے میں بھارت کوخود کفیل بنانا ۔
- بھارت میں سیمی کنڈکٹرس اور ڈسپلے ایکو سسٹم کو فروغ دینا ۔
- ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور نئے دور کے آلات کے معاملے میں بھارت کو آتم نربھربنانا ۔
الیکٹرانکس اور آئی ٹی ، ریلویز اور مواصلات کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے پینل مباحثہ کے نتائج سے روشناش کرایا ۔
الیکٹرانکس اور آئی ٹی ، ریلویز اور مواصلات کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے اپنی تقریر کے دوران اس بات کو اجاگر کیا کہ آج پوری دنیا بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے اور ہمارے ملک کو ایک مینو فیکچرنگ منڈی کی شکل دئے جانے کا اعتراف کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس مینو فیکچرنگ صنعت کے 2025-26 تک 300 ارب ڈالر کے بقدر مالیہ حاصل کرنے کی عہد بندی سے آج میرے اعتماد کو حوصلہ ملا ہے۔جب ہم جائزہ لے رہے تھے کہ ہمارا نشانہ کیا ہونا چاہئے اس وقت 25 فیصد کے نشانے کو حاصل کرنا بھی ناممکن لگ رہا تھا ۔ لیکن آج مجھے لگتا ہے کہ 30 فیصد کے نشانے کو بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہم نےٹیلی کام سیکٹر میں قیادت کی ہے۔ہماری 5جی حصہ داری دنیا کی پہلی ورچوئلائز 5 جی حصہ داری ہوگی ۔ اب ہم ایک نئی سطح پر مینو فیکچرنگ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔کیونکہ اب دنیا اسی سمت میں آگے بڑھے گی جس سمت میں ہمارے ملک کی کمپنیاں دنیابھر کے ٹیلی کام نیٹ ورک کو سنبھال رہی ہوں گی۔
الیکٹرانکس اور آئی ٹی ریلوے اور مواصلات کے عزت مآب وزیر جناب اشونی ویشنو نے الیکٹرانکس مینو فیکچرنگ شعبے میں اپنی خصوصی دین کے لئے 18 ای ایس ڈی ایم کمپنیوں کو اعزاز سے بھی نوازا ۔
اعزاز حاصل کرنے والی کمپنیوں انعام دئے جانے والی کمپنیوں کو اعزاز دیتے ہوئے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے ساہنی نے کہا کہ ‘ہم نے الیکٹرانکس کی کافی حوصلہ افزائی کی ہے آج کا دور امید اور ترقی کا دور ہے اور اس دور میں الیکٹرانکس شعبے کو کسی بھی طرح سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،جب سبھی متعلقہ فریق ایک جگہ اکٹھا ہوتے ہیں تو اس کا اثر مکمل طور سے مختلف ہوگا ،دنیا میں کوئی بھی ملک ایسا نہیں کرسکتا ،دنیا کے کسی بھی حصے میں ایسا کوئی ملک نہیں ہوسکتا جہاں سبھی قسم کی الیکٹرانکس ہو اور مکمل آزادی ہو،ہم اپنی برآمدات کے لئے کسی اور پر منحصر نہیں ہوسکتے ،درآمدات مقابلہ جاتی ہے اور ہمیں اس میں آگے رہنا ہے،ہمیں ایسے مقام پر نہیں ہونا چاہئے جہاں ہم درآمدات پر انحصار کریں ،ہمیں ایسے مقام پر پہنچنے کی ضرورت ہے جہاں کوئی اور ہمارے درآمدات پر انحصار کرے، اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کام کو ایک ساتھ مل کرکریں اور ٹیم انڈیا کی شکل میں آگے بڑھیں ،ہم انڈیا مینو فیکچرنگ گروپ کی شکل میں آگے بڑھیں ۔’
اس پروگرام کے دوران ای ایس ڈی ایم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے سیکٹر کی 18 کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ان کمپنیوں کی اختراعی اشیاء اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی ۔
*************
ش ح- ش ر - م ش
U. No.13611
(Release ID: 1777155)
Visitor Counter : 208