خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پوشن ابھیان کے تحت نگرانی کا طریقہ کار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 DEC 2021 5:04PM by PIB Delhi
خواتین اوربچوں کی ترقی کی مرکز ی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آنگن واڑ ی خدمات کے تحت ذیلی تغذیہ جو خاص طور پر اس مقصدسے وضع کیا گیا ہے کہ سفارش کردہ خوراک بھتے (آر ڈی اے ) اور اوسط یومیہ ان ٹیک ( اے ڈی آئی ) کے مابین واقع فرق کو مٹایا جاسکے تاکہ آنگن واڑی خدمات کے مستفیدین یا استفادہ کنندگان کو آنگن واڑی مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعہ جو ملک بھر میں قائم ہیں ، ایک سال میں 300 دنوں کے لئے درج ذیل اصولوں کی بنیاد پر امداد فراہم کی جاسکے ۔
|
نمبرشمار
|
زمرے
|
خوراک کی قسمیں
|
|
1.
|
(صفرسے 6ماہ تک کی عمر کے بچے)
|
زندگی کے پہلے 6 ماہ کے لئے اطور خاص چھاتی سے دودھ پلانا
|
|
2.
|
(6سے 36 ماہ کی عمر کے بچے )
|
ایسی شکل میں گھریلو راشن لینا جوکہ بچے کے لئے خوش ذائقہ ہو۔ یہ بہت چھوٹے پیمانے کے تغذیہ جاتی خصوشیات کی حامل غذا اور یا توانائی سے بھرپور غذا کی شکل میں دیا جاسکتا ہے
|
|
3.
|
بری طرح نقص تغذیہ والے بچے( 6سے 36 ماہ)
|
توانائی کی 800 کیلوریز اور پروٹین کی 20-25 گرام کی خوراک سپلی منٹ کے ساتھ خوراک کی مذکورہ قسم
|
|
4.
|
3سے 6سال کی عمر کے بچے
|
دودھ ، کیلا، موسم کےپھل کی شکل میں صبح کے اسنیک وغیرہ اور گرم پکا ہوا کھانا
|
|
5.
|
3سے 6سال کی عمر کے شدید نقص تغذیہ والے بچے
|
بہت چھوٹے پیمانے پر تغذیہ جاتی خصوصیات کی حامل غذا اور / توانائی سے بھرپور غذا کی شکل میں 8سے 10 گرام پروٹین اور توانائی کی اضافی 300 کیلےریز
|
|
6.
|
حاملہ خواتین اورنرسنگ مائیں
|
بہت چھوٹے پیمانے پر تغذیہ جاتی خصوصیات کی حامل مخصوص غذا یا توانائی سے بھرپور خوراک کی شکل میں گھریلو راشن لینا
|
یہ اسکیم سب کے لئے عام ہے اور کسی شرط کے بغیر تمام مجاز مستفیدین کے لئے کھلی ہے۔
حکومت نے 13دسمبر 2021 کو رہنما خطوط جاری کئے ہیں ،جس کے تحت ریاست میں ضلع افسران کو سپلیمنٹری تغذیہ ( ٹی ایچ آر ) اور (ایچ سی ایم ) کے معیار کی جانچ کے لئے حاصل کئے گئے نمونوں اور اچانک موقع پر جانچ سمیت وقتاََفوقتاََنگرانی کرنے کا اختیاردیا گیا ہے۔ اس کا مقصد خوراک کی فراہمی کے لئے مناسب اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے اورسپلائی چین کے ذریعہ خوراک کے صاف ستھرے پن کو برقرار رکھا جاسکے اور ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔
*************
ش ح۔ش ر ۔رم
U-13617
(ریلیز آئی ڈی: 1777148)
وزیٹر کاؤنٹر : 148