امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے صارفین کے مفاد کے تحفظ کی غرض سے، قانونی میٹرولوجی یعنی اشیا کے وزن اور پیمائش کے علم (پیک کی گئی اشیا) سے متعلق قواعد2011 میں ترمیم کی
نئی تجویز متعارف کرائی گئ ہے جس کے تحت کسی شئے کی واحد فروخت قیمت کو پیکیج کے اوپر درج کرنا لازمی ہوگا
پیکیج کے اندر مقدار بتانے والی تعداد یا اکائی یا واحد شئے یا اس کا جوڑا یا ایسے دیگر الفاظ جو کہ ان مقدار کی نمائندگی کرتے ہوں اس کا ذکر پہلے سے پیک کی گئی اشیا میں کیا جائے گا۔
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 DEC 2021 3:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم دسمبر 2021
صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔
حکومت نے قانونی میٹرولوجی یعنی اشیا کے وزن اور پیمائش کے علم (پیک کی گئی اشیا) سے متعلق قواعد 2011 میں بموجب جی ایس آر نمبر 779(E) مورخہ 2021-11-02 ترمیم کی ہے۔
صارفین کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے ایک نئی تجویز متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت پیکیج کے اندر، اشیا کی اکائی فروخت قیمت کو درج کرنا لازمی بنادیاگیا ہے۔ اس قدم کی بدولت صارفین، پیکیج کے اندر پیک کی گئی شئے کے حجم؍مقدار سے قطع نظر، اطلاع یافتہ فیصلہ کرسکتے ہیں۔
تعداد کے لحاظ سے فروخت کئے جانے کے معاملے میں الجھن کو ختم کرنے کے مقصد سے، پیکیج کے اندر مقدار بتانے والے نمبر یا اکائی یا واحد شئے یا اس کا جوڑا یا ایسے دیگر الفاظ جو کہ ان مقدار کی نمائندگی کرتے ہوں اس کا ذکر پہلے سے پیک کی گئی اشیا میں کیا جائے گا۔
**********
ش ح۔ ع م۔ ع ر۔
U-13607
(ریلیز آئی ڈی: 1777132)
وزیٹر کاؤنٹر : 165