اسٹیل کی وزارت

فولاد کے محکمے کےمرکزی وزیرکی، منگولیا کے پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات

Posted On: 01 DEC 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم دسمبر 2021: 

فولاد کے محکمے کے مرکزی وزیر، جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج یہاں منگولیا کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت منگولیا کی ریاستی گریٹ کھرل (منگولیا کی پارلیمان) کے صدر نشین جناب گومبوجاؤ زندانشتر کررہے تھے۔ جناب گومبوجاؤ زندانشتر کے ساتھ منگولیا کی پارلیمنٹ کے چھ ارکان اور منگولیا کے کان کنی اور بھاری صنعتوں کے وزیر بھی ہیں۔ منگول پارلیمانی وفد، ہندوستانی پارلیمنٹ کی دعوت پر، 30 نومبر سے 6 دسمبر 2021 تک، ہندوستان کے دورے پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MKS_90178RU0.JPG

فقلاد کے محکمے کے وزیر نے ہندوستان اور منگولیا کے درمیان دیرینہ تاریخی روحانی، خاص طور پر بدھ مت اور ثقافتی رشتوں کا حوالہ دیا، جوکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مخصوص رابطہ ہے۔ جناب سنگھ نے پارلیمانی وفد کو بہار کی مقدس سرزمین، بودھ گیا، کے دورے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جہاں مہاتما بدھ نے روشن خیالی حاصل کی تھی۔ انہوں نے وفد کو منگولیا کی آزادی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ منگولیا ایک جمہوری ملک ہونے کے ناطے، ہندوستانی پارلیمنٹ کا دورہ اور اسکے متحرک نیز جامع کام کاج کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MKS_90102N4F.JPG

فولاد تیار کرنے کے لیے، کوکنگ کول کے،ایک اہم خام مال ہونے کے ناطے، ہندوستان میں وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہے لیکن منگولیا کے پاس اسکےوافر ذخائر ہیں۔ فریقین کے درمیان گزشتہ بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے، وفد نے اور اسٹیل کے وزیر نے منگولیا سے اچھے معیار کا کوکنگ کول درآمد کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک باہمی طور پرفائدہ مند تعلقات کے لیے، دونوں فریقوں نے منگولیا کو مسابقتی قیمت پرصرف اس صورت حال میں معیاری کوکنگ کول کے ایک قابل اعتماد ذریعے کے طور پر فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، جب ہندوستان میں کوکنگ کول کی ضرورت بڑھے گی۔ کوکنگ کول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی کی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے، اس اہم خام مال کے لیے متبادل ذرائع وضع کرنے کے وقت، خام مال کی حفاظت اور قیمت میں استحکام کے امکانات کے تئیں، یہ ہندوستانی فولاد کے شعبے کے لیے ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔

*****

U.No.13596

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1777084) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Tamil