ریلوے کی وزارت

اگست، 2020 میں سروس کے آغاز کے بعد سے، تقریباً 1,600 کسان ریل خدمات جاری ہیں


پھل اور سبزیوں سمیت تقریبا 5.2 لاکھ ٹن جلد خراب ہونے والی اشیاءکی نقل و حمل کی گئی

Posted On: 01 DEC 2021 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم دسمبر 2021: 

مرکزی بجٹ 2020-21 میں کیے گئے اعلان کی تعمیل میں، ہندوستانی ریلویز نے کسان ریل ٹرینیں متعارف کرائی ہیں تاکہ خراب ہونے والی اشیاء بشمول پھل، سبزیاں، گوشت، پولٹری، ماہی گیری اور دودھ کی مصنوعات کی پیداوار یا اضافی خطوں سے کھپت یا کمیکے علاقوں تک کی تیز رفتار نقل و حرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔ کسان ریل خدمات وقت کے ساتھ ساتھ مانگ پر مبنی ہیں۔

7 اگست 2020 کو پہلی کسان ریل سروس کے آغاز سے لے کر 19 نومبر 2021 تک، ہندوستانی ریلوے نے 1586 کسان ریل خدمات چلائی ہیں، جن میں پیاز، کیلا، آلو، لہسن، انار، گوبھی، اور دیگر پھل اور سبزیاں سمیت تقریباً 5.2 لاکھ ٹن خراب ہونے والی اشیاء کی نقل و حمل کی گئی ہے۔ یہ خدمات آندھرا پردیش، آسام، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، تلنگانہ، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی ریاستوں سے شروع کی گئی ہیں۔

کسان ریل خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ممکنہ سرکٹس کی نشاندہی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور زراعت/مویشی پروری/ماہی پروری کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کے مقامی اداروں اور ایجنسیوں، منڈیوں وغیرہ کی مشاورت سے کی گئی ہے اور اس میں کسان ریل خدمات کو چلانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر، ضرورت کے مطابق ریک فراہم کیے جاتے ہیں۔ ۔

کسان ریل خدمات کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کے دوران ابھی تک کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ ہالٹس، ٹرینوں کے دوروں کی تعداد اورکسان ریل خدمات کے ٹائم ٹیبل کی تشکیل اور نئی خدمات کے تعارف ک، کاشتکاروں اور کنسائنرز کے مشورے سے حتمی شکل دی جاتی ہے۔

یہ معلومات، ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور معلوماتی تکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

                                                         *****

U.No.13594

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1777083) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Punjabi