کامرس اور صنعت کی وزارتہ

این ای آئی اے اسکیم

Posted On: 01 DEC 2021 4:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم دسمبر ، 2021/برآمدات کے بیمے کے قومی کھاتے (این ای آئی ا ے ) سے متعلق ٹرسٹ  کا مقصد اُن پروجیکٹوں اور اونچی قیمت والی ان دیگر برآمدات کے لیے قرضے سے متعلق خطرے  کے بیمے کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے جو قومی مفاد کے پیش نظر درکار ہیں لیکن   جو  محدود صلاحیتوں یا شرائط کی وجہ سے تسلیم کرنے سےقاصر  ہیں جو اپنی مستقل پالیسیوں سے مختلف ہیں این ای آئی اے ای سی جی سی کی طرف سے فراہم کردہ بیمے کو اضافی مدد دیتی ہے۔ یہ مدد وہ بھارتی پروجیکٹوں کے برآمد کاروں میں مزید مقابلہ جاتی رجحان پیدا کرنے اور مختلف دائرہ کار میں مضبوطی حاصل کرنے کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے تحت بیرون ملک بڑے پروجیکٹوں پر عمل درآمد کےلیے بھارت کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

حکومت نے این ای آئی اے ٹرسٹ کو 22-2021 سے 26-2025 کی مدت کے لیے مالی مدد کی منظوری دی ہے۔

حکومت نے  22-2021 سے 26-2025 کی مدت کے لیے این ای آئی اے ٹرسٹ میں 1650 کروڑ روپے کی امدادی رقم کی منظوری دی ہے۔

یہ جانکاری کامرس و صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13583



(Release ID: 1777072) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Tamil