سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بھیکاریوں کے لئے  باز آباد کاری کی اسکیمیں

Posted On: 01 DEC 2021 4:43PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے  وزیر مملکت  جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  سماجی انصاف و تفویض اخیتارات کی وزارت نے ایک اسکیم ’اسمائل۔محروم افادکی روزگار اور انٹر پرائز کے لئے مدد ‘ تیار کی ہے جس میں ایک ضمنی اسکیم  ’’بھیک مانگنے کے کام میں  مصروف لوگوں کی  جامع باز آباد کاری‘‘ شامل ہے۔ اس اسکیم کے تحت   بھیک مانگنے کے کام میں لگے ہوئے لوگوں کے لئے  بہبود کے اقدامات سمیت  کئی جامع اقدامات شامل ہیں۔ اس اسکیم کا فوکس  بڑے پیمانے پر باز آباد کاری،  طبی سہولیات کی فراہمی ، کونسلنگ  بنیادی ڈاکومینٹیشن ، تعلیم ، ہنر مندی کے فروغ، اقتصادی رابطوں  اور اسی طرح کے  اقدامات  پر ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13567

                          



(Release ID: 1776990) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Telugu