سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ہاتھ سے میلہ ڈھونے میں مذہب اور ذات عنصر
Posted On:
01 DEC 2021 4:38PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایسا کوئی خصوصی مطالعہ نہیں کیا گیا ہے لیکن ہاتھ سے میلہ ڈھونے والوں کی شناخت کےلئے ایم ایس ایکٹ 2013 کے ضابطوں کے مطابق سروے کرائے گئے ہیں۔ ان سرویز کے دوران مذکورہ قانون کے تحت مقررہ معیارات کے مطابق 58098 ہاتھ سے میلہ ڈھونے والوں کی شناخت کی گئی ہے۔ شناخت کئے گئے ہاتھ سے میلہ ڈھونےوالوں کے ذریعہ فراہم کرائی گئی اطلاع کے مطابق 43797 ہاتھ سے میلہ ڈھونے والوں کے معاملے میں ذات سے متعلق اعدا د و شمار دستیاب ہیں۔ ہاتھ سے میلہ ڈھونے والوں کی تعداد کا زمرے وار بریک اپ درج ذیل ہے:
زمرہ
|
ہاتھ سے میلہ ڈھونے والوں کی تعداد
|
درج فہرست ذاتیں
|
42594
|
درج فہرست قبائل
|
421
|
دیگر پسماندہ طبقات
|
431
|
دیگر
|
351
|
ان کی باز آباد کاری کے لئے تعلیمی اور پروفیشنل ریزرویشن فراہم کرانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13566
(Release ID: 1776989)
Visitor Counter : 173