وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکولوں کے لئے ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق پرگیتا رہنما ہدایات

Posted On: 01 DEC 2021 5:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم دسمبر 2021 ۔ تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مشورے کے طور پر مرکزی حکومت کے تحت سبھی ریاستی حکومتوں اور براہ راست اسکولوں کو ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق پرگیاتا رہنما ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ان رہنما ہدایات میں زیادہ تر انٹرنیٹ کی دستیابی پر منحصر آن لائن طریقہ کار سمیت ڈیجیٹل ایجوکیشنل پر روشنی ڈالی گئی ہے، بالخصوص آن لائن موڈ پر، جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آف لائن سرگرمیوں کے بلینڈیڈ اپروچ اور ایسے آف لائن موڈ جس میں تعلیم کے اہم ذریعے کے طور پر ٹیلی ویژن اور ریڈیو کا استعمال کیا جاتا ہے، روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان رہنما ہدایات پر درج ذیل لنک کے ذریعے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے:

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/pragyata-guidelines_0.pdf

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13588

 


(Release ID: 1776972) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Tamil