وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری کے  شعبے  کی  نجکاری

Posted On: 30 NOV 2021 5:50PM by PIB Delhi

 حکومت ہند کے  ماہی پروری   کا  محکمہ،    ماہی  پروری کے  شعبے کی   پائیدار ترقی   کے  لئے  اسکیموں اور پالیسیوں کو  نافذ کرتا رہا ہے۔ نیلے انقلاب  پر  مرکز کی   طرف سے  اسپانسر شدہ  اسکیم : مربوط  ترقی اور ماہی پروری کا   انتظام  16-2015 تا  20-2019 نافذ کیا گیا  جس  کا مقصد  ملک میں ماہی پروری  کی  پوری  صلاحیت کی مربوط ترقی کے لئے ایک سازگار ماحول کو پیدا کرنا تھا  ۔ ساتھ ہی ساتھ  پائیداری  ، بایوسکیورٹی  اور ماحولیاتی تشویش کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں اور ماہی پروروں کی آمدنی کی حالت کو بہتر بناناتھا  ۔ نتیجتاً  حکومت ہند نے مئی 2020 میں  ایک زبردست اسکیم ‘‘ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا  ’’ ( پی ایم ایم  ایس وائی) کی منظوری دی ۔ یہ اسکیم  ملک میں ماہی پروری کے شعبے کے پائیدار اور ذمہ دار ترقی کے  ذریعہ نیلا انقلاب لانے کے لئے ہے ۔ پی ایم ایم ایس وائی  تمام ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 21-2020 سے 25-2024 تک پانچ سال کی  مدّت کے لئے نافذ کی جا رہی ہے  ۔

 اس کے علاوہ  ، حکومت ہند نے  بحری ماہی گیری  سے متعلق  قومی پالیسی  2017 کو مشتہر  کیا جو بھارت کے مخصوص  اقتصادی زون میں بحری ماہی گیری کے وسائل دریافت کرنے  اور استعمال کرنے کے لئے رہنمائی مہیاکرتی ہے ۔

حکومت ہند ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو وقتاً فوقتاً   مشورہ بھی دیتی ہے کہ   وہ ماہی گیری  کے  تباہکن طریقوں  کو جس میں ایل ای ڈی  لائٹ ماہی گیری  ، پیئر / بل  ٹراولنگ شامل ہے کو   روکنے کے لئے  ضروری احکامات جاری کریں ۔

مزید ، بھارت کے مخصوص اقتصادی زون میں مغربی  ساحل اور مشرقی ساحل میں 61 دنوں کی مدّت کے لئے  ماہی گیری  پر پابندی  نافذالعمل ہے ۔ بہرحال ، روایتی  غیر انجن والی  کشتی رانی  اور  اس توسط سے ہونے والی  ماہی گیری پر پابندی ، جو آبی علاقے سے  پرے  بھارت کے مخصوص اقتصادی زون میں لگائی گئی ہے، اس سے   مستثنیٰ ہیں۔

  1. ماہی گیری کے شعبے کی نجکاری کی  حکومت ہند کی کوئی تجویز نہیں ہے  ۔
  2.  اور ( ڈی ) ارضیاتی  سائنس کی وزارت   (ایم او ای ایس  )مجوزہ قومی پالیسی  بھارت کے نیلی معیشت  -2021 ( این پی آئی بی ای – 2021 )  نوڈل وزارت کے طور پر چلا رہی ہے   اور ایم او ای ایس سے  حاصل شدہ  اطلاعات کے مطابق بھارت کی نیلی معیشت فریم ورک کے متعلق مجوزہ پالیسی زیر غور ہے  ۔

یہ اطلاعات  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  ماہی گیری  ، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر  جناب پارشوتّم  روپالا کے ذریعہ دی گئی ہیں ۔  

 

****************

 

(ش ح۔ا خ ۔ ر ب  )

U. NO. 13555



(Release ID: 1776838) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Marathi