وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے نے راجستھان میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 01 DEC 2021 1:05PM by PIB Delhi

 نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر:انکم ٹیکس کے محکمے نے 23نومبر ، 2021 کو جے پور میں زیورات وجواہرات  اوررنگے ہوئے قیمتی  پتھر تیارکرنے اورانھیں برآمد کرنے کے کاروبار میں مصروف ایک گروپ کے خلاف تلاشی اورضبطی کی کارروائیاں کی ہیں ۔ تلاشی  کی کارروائیوں کے تحت جے پور کے اندراورآس پاس  کے مختلف علاقوں میں واقع  50مقامات کا احاطہ کیاگیا۔

تلاشی کے عمل کے دوران اس بات کو پتہ چلاکہ نیم قیمتی اورقیمتی خام پتھروں کو افریقی ملکوں سے درآمدکیاجاتاہے اورپھر جے پور میں ان کی قدرمیں اضافہ کیاجاتاہے ۔ کٹے ہوئے اورپالش شدہ پتھرو ں سے ہونے والے منافع کو چھپایاجاتاہے اوراس کے کچھ حصے کو نقد فروخت کردیاجاتاہے ، جس سے بغیرحساب کتاب کی آمدنی ہوتی ہے اورجسے کھاتوں میں بھی درج نہیں کیاجاتا۔ اس قسم کی بغیرحساب کتا ب کی آمدنی کو بعدمیں ایک مالیاتی دلال کے ذریعہ نقدقرضے فراہم کرکے سود کمانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے ۔ تلاش کی کارروائی انجام  دینے والی ٹیم نے اس طرح نقد قرضوں اوران کے ذریعہ کمانے والے سود کی رقم کے استعمال اور صرف میں لانے سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل ثبوت ضطب کئے ہیں ۔ ان  لین دین اورسودوں کی نوعیت کامالیاتی دلال نے اعتراف کرلیاہے ۔

اس کے علاوہ بغیرحساب کتاب کی خرید وفروخت  سے متعلق ماخوذ کرنے والے ثبوت ، اسٹاک میں فرق ، غیرحقیقی اورغیرمحفوظ قرضے اور حصص کی ایپلی کیشن سے متعلق رقم وغیرہ کابھی پتہ چلاہے ۔ اس کے علاوہ خصوصی اقتصادی  زون (ایس ای زیڈ ) سے کام کرنے والے گروپ کے اداروں سے بھی دستاویزات  ملے ہیں ، ان دستاویزات  سے عندیہ ملتاہے کہ  یہ افراد ، ان یونٹوں سے زیادہ منافع قراردینے کے مقصد سے ناجائز  طورطریقے استعمال کررہے ہیں ، کیونکہ ان یونٹوں سے ہونے والی آمدنی ، انکم ٹیکس قانون  1961کی دفعہ 10اے اے  کے تحت ٹیکس سے چھوٹ کی اہل ہے ۔تلاش کی کارروائی کی بدولت تقریبا چارکروڑروپے کی نقدرقم اور 9کروڑروپے مالیت کے زیورات  وجواہرات  ضبط کئے گئے ہیں ۔ ابھی تک گروپ میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیرانکشاف شدہ آمدنی کا پتہ چلاہے جس میں سے 72 کروڑروپے کی مجموعی رقم کا متعلقہ گروپ کے اداروں نے اپنی غیراعلان شدہ آمدنی کے طورپر اعتراف کرلیاہے ۔

مزید تحقیقات  جاری ہیں ۔

**************

 (ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U-13557


(Release ID: 1776803) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Telugu