ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر نے بتایاکہ حال ہی میں شروع کی گئی 41ویں ہندستانی سائنسی مہم برائے انٹارکٹیکا (آئی ایس ای اے) کے تحت 23سائنس دانوں اور معاون عملہ کا پہلا بیچ 10 نومبر 2021 کو میتری اسٹیشن پہنچ چکا ہے


اس مہم کے دو بنیادی مقاصد ماضی میں ہندستان اور انٹارکٹیکا کے درمیان ارضیاتی رابطوں کو دریافت کرنا اور ارنٹارکٹک ماحولیات کو سمجھنا ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 01 DEC 2021 1:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم دسمبر/ سائنس اور ٹکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن، جوہری توانائی اور خلا   کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ  حال ہی میں شروع کی  گئی  41ویں ہندستانی سائنسی مہم برائےانٹارکٹیکا (آئی ایس ای اے) کے تحت  23سائنس دانوں اور  معاون عملہ  کا پہلا بیچ 10 نومبر 2021 کو میتری اسٹیشن پہنچ چکا ہے۔لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر موصوف نے کہاکہ اس مہم کے تحت ہندستان کے دو ریسرچ اسٹیشن یعنی میتری اور بھارتی  کی دیکھ بھال  کے علاوہ انٹارکٹیکا میں متعدد سائنسی سرگرمیاں بھی  انجام دی جائیں گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   41ویں مہم کے دو بڑےمقاصد ہیں۔ پہلا مقصد  ماضی میں ہندستان اور انٹارکٹیکا کے  درمیان ارضیاتی رابطے  کو سمجھنے کے لئے  بھارتی اسٹیشن  پر  ایمری  آئس شیلف کی ارضیاتی دریافت ہے۔دوسرا مقصد  میتری اسٹیشن کے قریب  برف کی کھدائی کا کام  کرنا ہے  جس کے تحت  انٹارکٹک ماحولیات ، برفیلی ہواؤں، سمندر کے  برف اور گرین ہاؤس گیسوں   کی تفہیم میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔  اس کےعلاوہ   جیولوجی ، گلیشئر  سے متعلق علم ،  سمندروں کا مشاہدہ  اور فضائی کرۂ سے متعلق سائنس کے شعبے میں طویل مدتی مشاہدات  کا کام جاری ہے۔

انٹارکٹیکا میں سائنسی پروجیکٹوں سے متعلق جو بڑے کام کئے جارہے ہیں ان میں  ماحولیاتی عمل اور تبدیلی سے ان کا رشتہ ، ماحولیات کا تحفظ  ، سمندر اور اس کے ساحلی علاقوں کا حیاتیاتی نظام،مشاہداتی  تحقیق جیسے  متعدد موضوعات کے تحت موجودہ علم  کو آگے بڑھانا ہے۔  پوری دنیا کے ادارے اور یونیورسٹیاں  ہندستانی سائنسی مہم برائے انٹارکٹیکا  (آئی ایس ای اے) میں شرکت کرتی ہیں جنہیں این سی  پی او آر  کے ذریعہ  تمام  طرح کی امداد فراہم کی جاتی ہیں۔

 

ش ح۔ق ت- ج

Uno13559

 



(Release ID: 1776793) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Tamil