وزارت دفاع

اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایس ایم، وائس ایڈمرل بسوا جیت داس گپتا نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ای این سی کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 01 DEC 2021 12:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم دسمبر 2021

اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایس ایم، وائس ایڈمرل بسوا جیت داس گپتا نے آج یہاں بحری اڈے پر منعقد ایک شاندار رسمی پریڈ کے دوران ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی) کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ای این سی کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔ وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا نے رسمی گارڈ کا معائنہ کیا اور ای این سی کے اسٹیبلشمنٹ اور مختلف جہازوں کے بحری عملے کی پلٹنوں کا جائزہ لیا۔ اِس تقریب میں سبھی فلیگ افسروں اور جہازوں، آبدوزوں اور اسٹیبلشمنٹ کے کمانڈنگ افسروں نے شرکت کی۔

وائس ایڈمرل بسوا جیت داس گپتا نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں 1985 میں بھارتیہ بحریہ میں کمیشن دیاگیا تھا۔ وہ نیوی گیشن اور ڈائریکشن میں ایک اسپیشلسٹ ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے ڈیفنس سروسز کمانڈ اور اسٹاف کالج اور آرمی وار کالج مہو اور نئی دلی کے ڈیفنس کالج سے گریجویشن کیا ہے۔

انہوں نے میزائل کورویٹس آئی این ایس نشنک، آئی این ایس کرمکھ استیلتھ فریگیتھ آئی این ایس ٹبر اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وراٹ سمیت 4 فرنٹ لائن کے جہازوں کی کمانڈ کی ہے۔

ان کی دیگر آپریشنل، تربیت اور اسٹاف میں بھی تقرریاں ہوئی ہیں، جن میں انڈین نیول ورک یپ ٹیم (کوچی) میں ہیڈکوارٹر میں کمانڈر ورک اپ کی حیثیت سے تقرری بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن میں ڈائریکٹنگ اسٹاف، بحریہ کے نیوی گیشن اور ڈائریکشن اسکول کے آفیسر انچارج بھی رہے اور نیول اسٹاف کے چیف کے نیول اسسٹنٹ اور ویسٹرن فلیٹ آپریشنس آفیسر کی حیثیت سے بھی مقرر ہوئے۔

فلیگ رینک کے پرموشن پر انہیں 18-2017 کے دوران ممبئی میں ویسٹرن نیول کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرس میں چیف اسٹاف آفیسرس (آپریشن) کی حیثیت سے مقرر کیاگیا تھا۔ انہوں نے وشاکھا پٹنم میں پروقار ایسٹرن فلیٹ (بیڑے) کی کمانڈ بھی کی اور اس کے بعد وہ نئی دلی کے این سی سی ہیڈکوارٹر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے مقرر ہوئے۔ وائس ایڈمرل کے رینک پر ترقی پانے پر انہیں جون 2019 سے جون 2020 تک نئی دلی میں وزارت دفاع (بحریہ) کے مربوط ہیڈ کوارٹرس میں کنٹرولر پرسنل سروسز کی حیثیت سے مقرر کیاگیا تھا۔

فلیگ آفیسر کو ان کی غیر معمولی خدمات کے لئے اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔ انہیں آپریشن راحت کے تحت 2015 میں خانہ جنگی سے متاثر یمن میں انخلا کے مربوط آپریشن کے لئے یدھ سیوا میڈل سے بھی سرفراز کیاگیا تھا۔

وائس ایڈمرل بسوا جیت داس گپتا کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے تقرر پانے سے قبل جون 2020 سے ایسٹرن نیول کمان میں چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

****

 

(ش ح۔ح ا۔ ع ر)

U-13556



(Release ID: 1776765) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Hindi