وزارت دفاع

وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی نے سدن نیول کی کمان سنبھالی

Posted On: 30 NOV 2021 7:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم دسمبر 2021

اے وی ایس ایم، این ایم وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی نے 30 نومبر 2021 کو اپنے 29 ویں فلیگ آف آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی حیثیت سے صدر نیول کی کمان سنبھالی۔ ایڈمرل نے  پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی وائس ایڈمرل انل کمار چاؤلہ کی جگہ لی ہے، جو چار ڈہائیوں کی ملازمتوں کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں۔ وائس ایڈمرل ہیمپی ہولی اِس تقرری سے قبل کیرالہ کے کنور میں بھارتی بحری اکیڈمی کے کمانڈینٹ تھے۔ فلیگ آفیسر کا تعلق کرناٹک کے دھاڑ وار سے ہے، جو نئے عہدے پر آنے کے لئے 29 نومبر 2021 کو کوچی پہنچے تھے۔

موقع پر بحری اڈے پر باقاعدہ ایک پریڈ ہوئی، جس میں 4 مسلح پلٹنوں اور ایک 50 نفری سمیت 16 پلٹنوں کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، جس میں دونوں ایڈمرلس کو سلامی دی گئی اور پریڈ مارچ اِن ریویو آرڈر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ بعد میں دونوں فلیگ آفیسر نے، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کے دفتر میں عہدے کو سونپنے کی باقاعدہ تقریب انجام دی۔ اپنی روانگی سے قبل میڈیا کے افرادسے بات کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اے کے چاؤلہ نے کمبارڈ پلیٹ فارمس کے لیے معیاری اور تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے میں اپنے تربیتی مقاصد کے حصول میں کمان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اُس تال میل پر خوشی کا اظہار کیا جو انسانی بنیاد پر امداد اور آفات کے دوران راحت کی ضرورتوں کے لئے ریاست کے سول انتظامیہ کے ساتھ کمان کی طرف سے حاصل کی گئی ہیں۔

عہدے کی منتقلی کی رسم مکمل ہونے پر وائس ایڈمرل اے کے چاؤلہ نے مختلف یونٹوں کے سربراہوں، کمانڈنگ افسروں، چیف اسٹاف افسروں، افسروں، ملاحوں اور ایس این سی ہیڈ کوارٹر میں دفاع کے لئے کام کرنے والے سویلین عملے کو الوداع کہا۔ میڈیا سے بات چیت کے بعد جنوبی نیول کمان کے سینئر افسروں، افسروں اور عملے کی طرف سے روایتی تقریب انجام دی گئی۔ ایڈمرل اے کے چاؤلہ کو  کیرالہ کو بحران کے دوران  تعاون دینے  اور مدد کرنے کے لیےریاست کے عوام کی جانب سے ارناکلم پریس کلب کے عہدیداروں کی جانب سے ایک مومنٹو بھی پیش کیاگیا۔

****

 

(ش ح۔ح ا۔ ع ر)

U-13540



(Release ID: 1776709) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi