شہری ہوابازی کی وزارت

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران تقریبا 25000کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں  کی ذمہ داری لی ہے


تقریبا 36000کروڑکی سرمایہ کاری پی پی پی طرز کے تحت پورے ملک میں نئے گرین فیلڈہوائی اڈوں کی ترقی میں کی جائیگی

‘‘اڑان ’’ اسکیم کے تحت 393راستے شروع ہوئے ہیں ، جو 62غیردستیاب اورناکافی دستیاب ہوائی اڈوں کو جوڑتے ہیں

Posted On: 29 NOV 2021 2:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،29نومبر: ہندوستان میں شہری ہوابازی کی ترقی کے لئے کچھ ترقیاتی منصوبے جن کی ذمہ داری لی  گئی ہے ، مندرجہ ذیل ہیں :

  1. ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران موجودہ ہوائی ٹرمنل اورنئے ٹرمنل کی توسیع اورترمیم کے لئے اورٹیکنیکل بلاک ، کنٹرول ٹاور ، ہوائی بازی کی خدمات ، اپرون اورموجودہ رنوے کو وسیع یا مضبوط کرنے کے لئے تقریبا25ہزار کروڑکے ترقیاتی منصوبوں کی ذمہ داری لی ہے ۔
  2. دہلی ، حیدرآباد اوربینگلور میں تین عوامی نجی شراکت داری (پی پی پی ) والے ہوائی اڈوں نے 2025تک 30ہزارکروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کی ذمہ داری لی ہے ۔
  3. پی پی پی طرز کے تحت پورے ملک میں نئے گرین فیلڈہوائی اڈوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لئے تقریبا 36ہزارکروڑروپے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔
  4. حکومت ہند نے پورے ملک میں 21ہوائی اڈوں کے قیام کی منظوری پر ‘اصولی طورپر’اتفاق کیاہے ۔ اب تک 8گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی مہاراشٹرمیں شرڈی ، مغربی بنگال میں درگا پور ، سکم میں پاکیونگ ، کیرالہ میں کنور ، آندھراپردیش میں اورواکل ، کرناٹک میں کالابرگی ، مہاراشٹرمیں سندھودرگ اوراترپردیش میں کشی نگرشروع کئے جاچکے ہیں ۔
  5. علاقائی رابطہ اسکیم (آرسی ایس ) جو اڑے دیش کا عام ناگرک ‘ اڑان ’ سے بھی جاناجاتاہے کے تحت 24نومبر ، 2021تک 393راستے شروع کئے گئے ، جو 62غیردستیاب اورناکافی دستیاب  ہوائی اڈوں جس میں دوواٹرایئرڈروم اور 6ہیلی پورٹ شامل ہیں کو جوڑتے ہیں ۔

ننیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کی ترقی ایک جاری عمل ہے ۔ کسی ہوائی اڈے کے ترقیاتی منصوبے کے  تکمیل کی ٹائم لائن کا انحصار بہت سے عوام پر ہوتاہے، جیسے کہ متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعہ زمین کاحصول ، مختلف حکومتی اداروں اورقوانین وضوابط سے متعلق حکام سے ضروری منظوریوں کا حصول ، ٹریفک کی مقدارمیں تبدیلیاں ، ہوائی اڈہ بنانے والے کے ذریعہ مالیاتی بندی اور وہ خلل جو کسی انسانی یافطری اسباب کی وجہ سے ہو ،۔مذکورہ بالا زیادہ ترترقیاتی منصوبے آئندہ پانچ سالوں کے دوران ممکنہ طورپر پائے تکمیل کو پہنچ جائیں گے ۔

یہ اطلاعات آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں شہری ہوابازی کے وزیرمملکت ریٹائرڈجنرل جناب وی کے سنگھ نے دی ہے ۔

 

****************

 

U-13468

ش  ح۔ ا ک  ۔ع آ



(Release ID: 1776687) Visitor Counter : 149


Read this release in: English