سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ٹرانسجینڈر آبادی کی حالت کو بہتر بنانا
Posted On:
30 NOV 2021 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30- نومبر 2021/ ٹرانسجینڈر افراد کی حالت کو بہتر بنانے کےلئے وزارت نے ’’ٹرانسجینڈرافراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2019‘‘نافذ کیا اور اس کی دفعات 10 جنوری 2020 کو نافذ العمل ہیں۔ ٹرانسجینڈر افراد (حقوق کا تحفظ)ضوابط یا رولز 2020 ،20 ستمبر 2020 کو مرتب کیا گیا اور گزٹ آف انڈیا میں شائع ہوا۔
21 اگست 2020 کو ٹرانسجینڈر کے حوالے سے حکومت کو پالیسیوں ، پروگراموں،قانون سازی اور منصوبوں کے بارے میں مشورے دینے کے لئے قومی کونسل برائے ٹرانسجینڈر افراد تشکیل دی گئی۔
وزارت نے 25 نومبر 2020 کو ٹرانسجینڈر افراد کے لئے قومی پورٹل شروع کیا ہے۔ کوئی بھی ٹرانسجینڈر درخواست دہندہ دفتر کے ایشو کے ساتھ کسی جسمانی کے بغیر شناخت سرٹی فیکٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرسکتا ہے۔ جس شخص کو شناخت کا سرٹی فکیٹ جاری کیا گیا ہے وہ پیدائشی سرٹی فکیٹ میں پہلا نام اور اپنی شناخت سےمتعلق دیگر تمام سرکاری دستاویزات کو تبدیل کرنے کا حق دار ہے۔ وزارت 12 پائلٹ شیلٹر ہوم تیار کئےہیں۔جن کا نام ہے گریمہ گریہہ، شیلٹر ہوم برائے ٹرانسجینڈرافراد اور ان شیلٹر ہوم کے قیام کے لئے کمیونٹی /معاشرے پر مبنی تنظیموں کو مالی مدد فراہم کی ہے۔ یہ پائلٹ شیلٹر ہوم مہاراشٹر۔ گجرات، دہلی ، مغربی بنگال ، راجستھان، بہار ، چھتیس گڑھ ، تمل ناڈو اور اوڈیشہ ریاستوں میں واقع ہیں۔ ان شیلٹر ہوم کابنیادمقصد ضرورت مند ٹرانسجینڈر افراد کو حفاظت اور محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا ہے ۔یہ شیلٹر ہوم بنیادی سہولیات جیسے خوراک ، طبی دیکھ بھال، اور تفریحی سہولیات مہیا کرتےہیں۔ اور ٹرانسجینڈر افراد کے لئے صلاحیت سازی/ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام بھی چلاتے ہیں۔ کووڈ وبائی مرض میں لاک ڈاؤں کی مدت کی دوران ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی تھی تاکہ تربیت یافتہ ماہر نفسیات کے ذریعہ کووڈ کی مدت کےدوران پریشانی میں مبتلا ٹرانسجینڈر افراد کو نفسیاتی مدد فراہم کی جاسکے۔
سماجی انصاف ا ور تفویض اختیارات کی وزارت نے ایک اسکیم-’’اسمائل‘‘ (SMILE)-حاشیہ پر افراد کے لئے گذربسر اور انٹرپرائز مدد ‘‘ تیار کی ہے، جس میں ذیلی اسکیم –ٹرانسجینڈرافراد کی بہبود کے لئے جامع بحالی /باز آباد کاری ‘‘ شامل ہے۔ ذیلی اسکیم کا فوکس بحالی، بازآباد کاری، طبی سہولیات کی فراہمی، اور مداخلت، مشاورت، تعلیم ، ہنر مندی کے فروغ ٹرانسجینڈر کے معاشی روابط پر ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ایسی معلومات کو برقرار نہیں رکھتی ہے۔
باب V،’’ٹرانسجینڈر افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ، 2019 ‘‘ کا سیکشن 9 فراہم کرتا ہےکہ’’کوئی اسٹبلشمنٹ(ادارہ) کسی بھی ٹرانسجینڈر شخص کے ساتھ ملازمت سے متعلق کسی بھی معاملہ میں امتیازی سلوک نہیں کرے گا۔ بشمول بھرتی، پرموشن اور دیگر معاملوں میں۔
اس بات کی معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے-نرائن سوامی نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14009
(Release ID: 1776647)
Visitor Counter : 149