وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت خاتون قرض داروں کو 21.52 کروڑ کے قرضے دیے گئے

Posted On: 30 NOV 2021 6:34PM by PIB Delhi

30 نومبر 2021:

29.10.2021 تک اس اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئی) کے ذریعے خاتون قرض داروں کو 21.52 کروڑ قرض دیے گئے ہیں۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کسانراؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ یہ پی ایم ایم وائی کے تحت دی گئی کل قرضوں کا تقریباً 68 فیصد ہے۔ پی ایم ایم وائی مستفیدین (بشمول خواتین کے لیے) کے بارے میں ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیلات ضمیمہ میں دستیاب ہیں۔

مزید معلومات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ موجودہ رہ نما خطوط کے مطابق کوئی بھی فرد جو بصورت دیگر قرض لینے کا اہل ہے اور زراعت سے وابستہ مینوفیکچرنگ، ٹریڈنگ، خدمات اور سرگرمیوں جیسے شعبوں میں غیر زرعی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے کاروباری منصوبہ رکھتا ہے اور جس کی کریڈٹ کی ضرورت 10 لاکھ روپے تک کی ہے، وہ اس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کا اہل ہے۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14031


(Release ID: 1776640) Visitor Counter : 136


Read this release in: English