بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
گرین فیلڈ پورٹس کی ترقی
Posted On:
30 NOV 2021 3:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30- نومبر 2021/آندھراپردیش کی حکومت بھاؤناپڈو، مچھلی پٹنم اور رامایاپٹنم کو لینڈلارڈ یعنی زمینی مالک کی بنیاد پر غیر اہم (نان میجر) بندرگاہ کے طورپر فروغ دے رہی ہے۔
آندھراپردیش کی حکومت نے آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ،2014 کے تحت مذکور دگیراجو پٹنم بندرگاہ کی ترقی کے بدلے رامایاپٹنم بندرگاہ کی ترقی کے لئے مالی مدد مدد طلب کی تھی۔ تاہم ریاستی حکومت نے 20 فروری 2020 کو رمایاپٹنم کی بندرگاہ کی حدود کا غیر اہم بندرگاہ کے طور پر اعلان کردیا جو متعلقہ ریاستی میریٹائن بورڈ/ریاستی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
اس بات کی اطلاع بندرگاہوں،جہاز رانی اورآبی گذر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14006
(Release ID: 1776631)
Visitor Counter : 151