تعاون کی وزارت

کوآپریٹیو بینکوں کی نگرانی

Posted On: 30 NOV 2021 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30نومبر 2021؛        کوآپریٹیو بینکوں سمیت  کوآپریٹیو سوسائٹیوں کا انتظامیہ اور نظم ونسق ایک جاری مشق ہے اور اس سمت میں تعاون کی نئی وزارت کی طرف سے ، حکومت ہند (کاروبار کی تفویض) کے ضوابط 1961 کے مطابق اقدامات کئے گئے ہیں جیسا کہ  گزٹ نوٹیفکیشن بتاریخ 6 جولائی 2021 میں مطلع کیا گیا ہے نیز جیسا کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے:

1۔تال میل اور تعاون کے میدان میں عمومی پالیسی اور تمام شعبوں میں تعاون کی سرگرمیوں کو مربوط کرنا۔ نوٹ:- متعلقہ وزارتیں، متعلقہ شعبوں میں کوآپریٹیو کے لیے ذمے دار ہیں۔

2۔’’تعاون سے خوشحالی‘‘ تک کے وژن کا ادراک۔

3۔ملک میں  تعاون پر مبنی تحریک کو مستحکم کرنا اور بنیادی سطح تک اس کی رسائی کو موثر کرنا۔

4۔ کوآپرٹیو پر مبنی اقتصادی ترقی کے ماڈل کو فروغ دینا جس میں ملک کی ترقی کے لیے ، اس کے اراکین کے مابین ذمے داری کا جذبہ شامل ہے۔

5۔ متناسب پالیسی ، قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل تاکہ کوآپریٹیوز کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد ملے۔

6۔ قومی کوآپریٹیو تنظیم سے متعلق معاملات۔

7۔قومی کوآپریٹیو ترقیاتی کارپوریشن۔

8۔ کوآپریٹیو سوسائٹیز کو شامل  کرنا، ان کا نظم ونسق کرنا اور ان عناصر کو ختم کرنا جو کسی ایک ریاست تک محدود نہ ہوں جن میں بین ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیز قانون 2002 (2002 کا39) شامل ہے بشرطیکہ یہ انتظامی وزارت یا محکمہ ، مرکزی حکومت کے  میں بین ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیز قانون 2002 (2002 کا39) کے تحت  اپنے کنٹرول میں کام کرنے والی کوآپریٹیو اکائیوں کے لیے استعمال کرنے کے مقصد سے ہو۔

 

9۔ کو آپریٹیو محکموں اور کوآپریٹیو اداروں کے اہلکاروں کی تربیت (جن میں اراکین، عہدیداران اور غیر عہدیداران کی تعلیم شامل ہے)۔

یہ بات تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

*****

U.No.14016

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1776602) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi