جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے اور بی وی ایف سی ایل نےگرین انرجی تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 30 NOV 2021 2:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30نومبر؍2021:

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے)نے آج برہم پترا ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ (بی وی ایف سی ایل) کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کو تیار کرنے اور فنڈ اکٹھا کرنے میں اپنی تکنیکی مالیاتی مہارت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں کمپنیاں بالترتیب نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نیز کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے تحت سرکاری سیکٹر کی کمپنیاں (پی ایس یو) ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)،آئی آر ای ڈی اے اور ڈاکٹر سیبا پرساد موہنتی، سی ایم ڈی، بی وی ایف سی ایل، آئی آر ای ڈی اے کے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جناب چنتن شاہ، ڈاکٹر آر سی شرما، سی ایف او، آئی آر ای ڈی اے اور دیگر سینئر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

مفاہمت نامے کے تحت آئی آر ای ڈی اے، بی وی ایف سی ایل کے لیے قابل تجدید  توانائی، گرین ہائیڈروجن، گرین امونیا، توانائی کی کارکردگی اور تحفظ کے منصوبوں کے لیے ٹیکنو فنانشل ڈیو ڈیلیجینس شروع کرے گا۔ آئی آر ای ڈی اے اگلے 5 برسوں کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبے بنانے اور حاصل کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنے میں بی وی ایف سی ایل کی مدد کرے گا۔

 آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے مفاہمت نامے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی آر ای ڈی اے کا خیال ہے کہ یہ تعاون بی وی ایف سی ایل جیسی کیمیکل اور فرٹیلائزر سیکٹر کی دیگر کمپنیوں کو کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحول دوست ہونے کی ترغیب دے گا۔ گرین انرجی کے ذریعے شمال مشرقی ہندوستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے یہ آئی آر ای ڈی اے کے لیے آگے کا راستہ ہے۔

جناب داس نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامے سے حکومت کوسی او پی 26 میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وعدے کے مطابق 2030ء تک اپنے کاربن کے اخراج کو 45 فیصد تک کم کرنے کے ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ حال ہی میں نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی کل تنصیب شدہ قابل تجدید توانائی صلاحیت بشمول ہائیڈرو150 گیگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے اور 150 گیگاواٹ میں سےآئی آر ای ڈی اے نے ملک میں 19 گیگاواٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی کی تنصیب کی حمایت کی ہے۔

بی وی ایف سی ایل کے ساتھ ایک سال کے اندرآئی آر ای ڈی اے کی طرف سے دستخط کردہ پانچواں مفاہمت نامہ ہے۔ قبل ازیں آئی آر ای ڈی اے نےایس جے وی این، این ایچ پی سی، ٹی اے این جی ای ڈی سی او اور این ای ای پی سی اوکے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ گرین انرجی کے منصوبوں کے لیے اپنی تکنیکی مالیاتی مہارت کو بڑھایا جا سکے۔

************

ش ح۔م ع۔ن ع

(U: 13494)


(Release ID: 1776573) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Telugu