وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی تفصیلات یا گوشوارہ سے متعلق قومی مشن کے تحت 14.53 لاکھ فنکاروں / صناعوں کے اعداد وشمار دستیاب ہیں

Posted On: 29 NOV 2021 5:11PM by PIB Delhi

ثقافتی تفصیلات یا گوشوارہ سے متعلق قومی مشن (این ایم سی ایم) اصلا فنکاروں، فنون کی اصناف اور ثقافت کی وزارت، دیگر وزارتوں اور آئی ٹی سے آراستہ پلیٹ فارم کے ذریعہ ریاستوں سے حاصل ہونے والی تفصیلات نیز ثقافتی تنظیموں سے حاصل ہونے والے وسائل پر مبنی ایک جامع ڈاٹا یا اعداد وشمار وضع  کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی وزارت ثقافت کی ایک اسکیم ہے۔

مختلف وسائل اور ذرائع ابلاغ مثلا کپڑے کی صنعت کی وزارت، سنگیت ناٹک اکیڈمی، للت کلا اکیڈمی، ساہتیہ  اکیڈمی، نیشنل اسکول اآف ڈرامہ، ثقافتی وسائل اور تربیت کے مراکز، زونل ثقافتی مراکز، کلا چھیتر فاؤنڈیشن وغیرہ کے ذریعہ 14.53 لاکھ فنکاروں / صناعوں سے متعلق اعداد وشمار دستیاب ہیں۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں یہ معلومات فراہم کیں۔

 

****************

 

 (ش ح۔ع م ۔ ف ر)

U. NO. 13469


(Release ID: 1776375) Visitor Counter : 162


Read this release in: Tamil , English