کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نیشنل سنگل ونڈوسسٹم، پورٹل اب 18 مرکزی شعبوں اور دوسرے 14 مرکزی شعبوں میں منظوریوں کی فراہمی کرتا ہے اور دسمبر 2021 تک5 ریاستوں کا اضافہ کیا جائےگا: جناب پیوش گوئل
انڈسٹریل لینڈ بینک کو اب 17 ریاستوں کی جی آئی ایس (جی آئی ایس) سسٹم کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے، آئی ایل بی کے پاس 4000 سے زیادہ صنعتی پارکوں کا ایک ڈاٹا بیس ہے جن کا نقشہ 5.5 لاکھ ہکٹیئرزمین پر محیط ہے: جناب گوئل
جناب پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ نئے بھارت کو آتم نربھر (خود کفیل) بھارت اور ایز آف ڈوئنگ بزنس سے طاقت ملے گی
‘‘بھارت کو خود کفیل بنانے کے لئے حکومت کا 5 آئیز والا نقطہ ٔ نظر: ارادہ، شمولیت، جدت، بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری’’ ہے
صنعتی برادری کے لئے وزیر کاپیغام: ‘‘دنیا کے لئے انڈیا میں نظریہ سازی کیجئے، انڈیا میں اختراع کیجئے اور انڈیا میں بنائیے’’
Posted On:
27 NOV 2021 6:05PM by PIB Delhi
صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے کہا ہے کہ ہمیں بنیادی ڈھانچے کی فنانسنگ کے نئے طریقوں کی یافت کرنی ہے۔ ‘‘آتم نربھر بھارت (خود کفیل بھارت) کے لئے کاروبارمیں آسانی’’کے موضوع پر سی آئی آئی قومی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جناب گویل نے کہا کہ نئے ہندوستان کو آتم نربھربھارت اور ایزآف ڈوئنگ بزنس (ای او ڈی بی) سے طاقت ملے گی۔
جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نے 50 سرفہرست ممالک میں جانے کی بات کی ہے اس حقیقت نے جس طرح ہم سب کو حکومت اور صنعت کی طرف دیکھتے تھے اس کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے۔‘‘ وزیراعظم پہلے سے ہماری رہنمائی کررہے ہیں۔ 50 ایک ابتدائی ہدف تھا جسے میں نے پہلی مدت میں متعین کیاتھا اب آپ کو مزید پرجوش ہونا ہے۔ آپ کو 25 میں سب سے اوپر ہونا ہے۔’’
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ 40 ممالک ‘‘ بہت زیادہ ترقی یافتہ ممالک ہیں، جناب گوئل نے اشارہ کیا کہ کہ‘‘ اس صورتحال کو تبدیل کرنا پھر ان سے بہتر کرنا ایک بڑا چیلنج ہے!’’ وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا،‘‘ لہذا، اسی مقصد کے لئے ہم یہاں ہیں’’
جناب گوئل نے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لئے حکومت کے 5 آئیز والے (اراہ، شمولیت، اختراع، بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری)نقطہ نظر کا تذکرہ ہے اور کہا ‘‘ مجھ پر یقین کیجئے! سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک اورکچھ وہ ممالک جوموجودہ دورمیں ترقی کی تیز رفتار راہ پرگامزن ہیں’ اگر آپ ان کی ترقی کی کہانی کامطالعہ کریں تو پائیں گے کہ ان کی ترقی کی کہانی کا سب سے بڑا ستون اختراع ہے! نئے خیالات اور چیزوں کے انجام دینے کے نئے طریقے ہیں۔’’
وزیراعظم جناب نریندر مودی کاحوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ای او ڈی بی اصلاحات کاحتمی مقصد شہریوں کے لئے آسان زندگی کاحصول ہے۔
‘‘ میرے خیال میں آج ہندوستان کا مطلب ‘تجارت’ ہے اور دنیا اس بات کو مانتی ہے ۔ سیاسی استحکام ، پالیسی کاتسلسل ، حکومت اور نئے کاروباری افراد کی ترقی اور تجارت کے حق میں سوچ اور ہماری روایتی تجارتوں میں اسٹارٹ اپ وغیرہ وہ باتیں ہیں جو تقاضہ کرتی ہیں کہ یہ وقت درحقیقت اس کو حاصل کرنے کا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ حکومت ای او ڈی بی کے لئے پانچ ساختیاتی اصلاحات کو انجام دے رہی ہے۔
- قومی سنگل ونڈو نظام ۔ سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ضرورت کے پیش نظر منظوریوں اور کلیرینس کے لئے ایک کثیر جہتی سہولت جس میں ‘‘ اپنی منظوری جانئے’’ ‘‘ عام رجسٹریشن فارم’’ دستاویز کاذخیرہ وغیرہ شامل ہے۔ پورٹل 18 مرکزی شعبوں اور 9 ریاستوں میں منظوریوں کا اہتمام کرتا ہے۔ جناب گوئل نے تمام صنعتی شراکت داروں سے قومی واحد ونڈو نظام کو استعمال کرنے اور اپنے تاثرات اور مشورے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ مزید 14 اور مرکزی شعبے اور 5 ریاستیں دسمبر 2021 تک شامل کی جائیں گی لیکن ہمارا عزم اس سے کہیں زیادہ کا ہے’’۔
- صنعتی لینڈ بینک۔ یہ ایک جی آئی ایس پر مبنی پورٹل ہے۔ جو تمام صنعتی بنیادی ڈھانچے سے متعلق معلومات کے ذخیرہ کے طور پر کام کررہا ہے۔ 17 ریاستوں کے جی آئی ایس نظاموں کے ساتھ مربوط آئی ایل بی کے پاس 4000 سے زیادہ صنعتی پارکوں کاایک ڈاٹا بیس ہے جن کا نقشہ 5.5 لاکھ ہیکٹر زمینی علاقے پر محیط ہے۔
جناب گوئل نے کہا: ‘‘ خواتین وحضرات آپ کو تعجب ہوگا کہ پورے ملک میں تجارت کے لئے 1 لاکھ ہیکٹر زمین صنعت کے لئے مہیا ہے’’۔
- ریگولیٹری کمپلائنس پورٹل۔ یہ پیش رفت کو جاننے کے لئے کابینہ سکریٹری کے براہ راست نگرانی کے تحت آنے والا ایک ریئل ٹائم ڈیش بورڈ ہے۔ ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں نے غیر ضروری لائسنسوں، اجازت ناموں، تجدید کی اصلاحات کو ہٹا کر تعمیل کے بوجھ کو ختم کردیا ہے۔ خود ضابطگی، خود سرٹیفکیٹس اگلا راستہ ہوناچاہئے۔
- ریاستی اصلاحات ایکشن منصوبہ۔ مرکز ان ریاستوں کے ساتھ کام کررہا ہے جو کوشش کررہے ہیں کہ ریاستوں کے درمیان وفاقی تعاون کی روح کے ساتھ صحت مند مقابلہ کوفروغ دیں۔ جناب گوئل نے کہا ایک 301 نکات پر مبنی ریاستی اصلاحات ایکشن منصوبہ 2020 ریاستوں/ یونین ٹریٹریوں کے ساتھ اشتراک کیاگیا ہے جواصلاحات کے 15 میدانوں پر محیط ہے۔
- پی ایم گتی شکتی۔ اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کو تعمیر کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ گتی شکتی پورٹل ہموار اور مربوط رابطہ کو یقینی بنانے کے لئے کثیر جہتی رابطہ مہیا کرتا ہے۔ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ گتی شکتی محکمہ جاتی بکھراؤ کو ختم کرے گا اور مجموعی منصوبہ بندی کو ادارہ جاتی بنائے گا ۔جناب گوئل نے کہا کہ ایک مرکزی پورٹل کے ذریعہ تمام محکمہ جات ایک دوسرے کے منصوبوں کو دیکھ سکیں گے۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کو خود کفیل بننے کی جدوجہد میں ہماری صنعت کو قائدانہ رول ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میں بڑھی ہوئی صنعتی شراکت داری کے لئے 4 نکات پر زور دینا چاہوں گا۔
- ہندوستانی کمپنیوں کو سب سے بہتر ہونے کے لئے ضروری ہے کہ خطرات مول لینے کی زیادہ خواہش ہو۔
- تجارتی تنازعات کے لئے ‘‘ مجموعی حل’’
- ایک مستحکم ایکو سسٹم بنانے کے لئے ‘‘ قیمتوں کے پرے نگاہ رکھنا’’۔
- اختراع، پائیداری اور ‘‘ برانڈ انڈیا’’ پر زیادہ توجہ۔ ایک مقولہ نقل کرتے ہوئے کہ ‘‘مواقع خود نہیں آتے یہ اس وقت ملتے ہیں جب آپ سرگرمی سے انہیں تلاش کرتے ہیں۔’’
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان آج مواقع کی نئی سر زمین ہے۔ اور دنیا کو دعوت دے رہی ہے کہ ‘‘انڈیا میں نظریاتی خاکہ بنائیے، انڈیا میں اختراع کیجئے اور انڈیا میں اشیاتیار کیجئے۔ دنیا کے لئے’’۔
****************
(ش ح۔ا ک ۔ ف ر)
U. NO. 13401
(Release ID: 1776362)
Visitor Counter : 153