پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایتھنول کی آمیزش سے مُضراخراج میں کمی اور زرمبادلہ کی بچت

Posted On: 29 NOV 2021 3:15PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایتھنول آمیز پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت سرکاری زمرے کی تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیاں (او ایم سیز) دستیابی کے مطابق ای 10 (10 فیصد ایتھنول آمیز پیٹرول) فروخت کر رہی ہیں۔ ایتھنول کی سپلائی کے جاری سال (ای ایس وائی) 21-2020 کے لئے او ایم سیز نے یکم دسمبر 2020اور  14 نومبر 2021  کے دوران 3672.46 کروڑ لیٹر ایتھنول آمیز پیٹرول فروخت کیا ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (ای او سی ایل) نے موجودہ گاڑیوں پر ای 10 (پیٹرول میں 10 فیصد ایتھنول کی آمیزش) کے اثر کا پتہ چلانے  کے لئے آٹو موٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) اور سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کے ساتھ ایک مشترکہ مطالعہ کیا تھا۔ نتائج سے پتہ چلا  کہ ہائیڈرو کاربن اور کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج میں ای 10 کے استعمال سے دو پہیوں اور مسافر کاروں دونوں میں صاف پٹرول کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد ای 20 (پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش) پر ایک اور پروجیکٹ سے پتہ چلا  کہ صاف پیٹرول کے مقابلے ای 20 استعمال کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج دو پہیوں میں تقریباً 50 فیصد اور چار پہیوں میں تقریباً 30 فیصد کم ہوا ہے۔زرمبادلہ کا اثر اوسط فری آن بورڈ (ایف او بی) پیٹرول کی شرح اور امریکی ڈالر اور ہندوستانی روپے کے تبادلے کی شرح کا ایک عنصر ہے۔یکم دسمبر 2020 سے 14 نومبر 2021 تک جاری ای ایس وائی  21-2020 کے لئے غیر ملکی زر مبادلہ کے اثرات کا اندازاً تخمینہ تقریباً 9580 کروڑ روپے ہے۔

خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے (ڈی ایف پی ڈی) کے مطابق ملک میں الکحل/ایتھنول کشید کرنے کی  موجودہ صلاحیت سالانہ تقریباً 722 کروڑ لیٹر ہے جسے سالانہ تقریباً 1500 کروڑ لیٹر تک بڑھانا ہے تاکہ ای بی پی پروگرام  اور دیگر شعبوں کی حاجتوں کے تحت 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

****

U.No:13443

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1776330) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Marathi