وزارتِ تعلیم

این آئی پی یو این بھارت اسکیم

Posted On: 29 NOV 2021 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 نومبر2021:

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم سمگرا شکشا کے تحت 5 جولائی 2021 کو، فہم کے ساتھ پڑھنے اور اعداد شماری میں مہارت کے لیے قومی پہل قدمی (نیپُن بھارت) نامی بنیادی خواندگی اور اعداد شماری کےقومی مشن کا آغاز کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد ابتدائی درجات میں بنیادی خواندگی اور اعداد شماری  کی ہمہ گیر مہارت حاصل کرنا ہے۔ اس مشن کے رہنما خطوط ،گریڈ 3 تک ہر بچے کے لیے بنیادی خواندگی اور اعداد دشماری میں مہارت کے ہدف کی حصولیابی کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ترجیحات اور قابل عمل ایجنڈے فراہم کرتے ہیں۔مشن کے لیے تفصیلی رہنما خطوط تیار کیے گئے ہیں جن میں ترقیاتی اہداف کی ضابطہ بندی اور 3 سے 9 برس کی عمر کے لیے تدریسی نتائج ، اور بال واٹیکا سے گریڈ III تک بنیادی خواندگی اور اعدادشماری کے لیے اہداف شامل ہیں ۔ نیپُن بھارت مشن کے نفاذ کے لیے رہنما خطوط کو نیچے دیے گئے لنک کے تحت محکمہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا چکا ہے:

https://dsel.education.gov.in/sites/default/files/NIPUN_BHARAT_GUIDELINES_EN.pdf

نیپُن بھارت مشن کے نفاذسے متعلق رہنما خطوط کے مطابق، بنیادی تدریس کے دوران تجزیے کو ، وسیع پیمانے پر  دوبڑے شعبوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی

    1. متعدد تجربات اور سرگرمیوں میں بچوں کی کارکردگی پر مبنی معیار کے مشاہدے کے ذریعہ اسکول پر مبنی جائزہ (ایس بی اے) ۔ جائزے کے لیے اینک ڈوٹل ریکارڈس، چیک لسٹ، پورٹ فولیو اور انٹریکشنز (استاد، طلبا، کنبہ اور دوستوں کے ساتھ مجموعی 360 ڈگری جائزے کے ذریعہ) جیسے متعدد وسائل اور تکنیک  کے استعمال کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس طرح،بچوں کی دلچسپیوں اور سیکھنے کی صلاحیت کا تجزیہ کرنے کے لیے  اساتذہ کو بنیادی اسٹیج پر بچوں کا اس وقت مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے جب وہ کھیل رہے ہوں، کام کر رہے ہوں، مظاہرہ کر رہے ہوں  اور آپس میں بات چیت کر رہے ہوں۔
    2. تعلیمی نظام (جیسے این اے ایس، ایس اے ایس، اور تیسرے فریق کے تجزیے) کے طریقہ کار کے جائزہ کے لیے بڑے پیمانے پر معیاری جائزہ۔ بڑے پیمانے کے  تجزیاتی مطالعات میں عام طور پر استعمال کیے جانے والے طریقہ کار میں کثیر انتخابی سوالات (ایم سی کیو) اور تیار شدہ ردعمل  شامل ہیں ، جنہیں اس عمل میں معروضیت کو لانے کے لیے عام طور پر گریز کیا جاتا ہے۔یہ جائزے اس بات کا اندازہ لگانے کا ایک طریقہ ہے کہ ان کی ریاست، اضلاع اور بلاکس میں تدریس کا عمل کتنا اچھا ہے۔اس سلسلے میں، گریڈ III میں بچوں کے تدریسی نتائج کے تجزیے کے لیے قومی حصولیابی جائزہ (این اے ایس) 2021 کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ستمبر 2021 میں، بنیادی خواندگی اور اعداد شماری کی مہارت کے سلسلے میں، اسکول کے سربراہان اور اساتذہ کی مجموعی ترقی کے لیے ایک خصوصی پہل قدمی (نِشٹھا 3.0) کا آغاز کیا گیا ، جس کے تحت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   میں ابتدائی سطح کے تقریباً 25 لاکھ اساتذہ پر احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ معلومات تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ذریعہ آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

*****

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13462



(Release ID: 1776328) Visitor Counter : 209


Read this release in: English