بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

 دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع

Posted On: 29 NOV 2021 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29- نومبر 2021/ یکم جولائی 2020 کو  ایم ایس ایم ایز  کی نئی  تعریف کو اپنانے کے بعد ایم ایس ایم ایز کے وزیر   کے ذریعہ ایک نیا رجسٹریشن  پورٹل  ’ اوڈیم رجسٹریشن  شروع کیا گیا ہے اور اب تک (یکم جولائی 2020 سے  23 نومبر 2021 تک) 2 لاکھ 93 ہزار 226  او ر32 ہزار 938 درجہ بند کاروباری ادارے  ہندستان میں چھوٹی اور درمیانےدرجے کے طور پر پورٹل پر رجسٹرڈ  ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار کی وزارت کے ذریعہ غیر شامل شدہ غیر زرعی کاروباری اداروں (جولائی 2015 جون 2016) پر این ایس ایس  کی رپورٹ کے 73 ویں دور کے مطابق آئی پی، ایم ایس ایم ایز  کی تخمینہ تعداد  6.34 کروڑ تھی اور ایم ایس ایم ای سیکٹر میں کارکنوں کی تخمینہ تعداد  11.10 کروڑ تھی۔

 ایم ایس ایم ای شعبہ ہندستانی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے ۔ انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی  صنعتوں ( ایم ایس ایم ایز)  کی وزارت دیہی علاقوں سمیت ملک میں   ایم ایس ایم ای   شعبے کی ترقی  اور فروغ کے لئے  مختلف اسکیمیں  نافذ کرتی ہے  ۔ ان میں  مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزیز – کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی)  روایتی صنعتوں کی بحال کے لئے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف  یو آر ٹی آئی)  کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ  فار   ایم ایس ایم ای  (سی جی جی ایم ایس ای) اور  ایک اسکیم برائے  فروغ اختراع ،اے ایم پی  انٹرپرینیور شپ ( اے ایس ی آئی آر ای)  شامل ہیں۔ 

اس بات کی جانکاری  انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی  انٹرپرائزز کے وزیر جناب نرائن رانے دے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13445

 



(Release ID: 1776325) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Marathi , Bengali