وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نجی شعبے میں  دفاعی مینوفیکچرنگ فیسی لٹی

Posted On: 29 NOV 2021 3:03PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے  آج راجیہ سبھا میں جناب پریمل ناتھوانی  کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  6 نوڈس یعنی آگرہ، علی گڑھ، چترکوٹ، جھانسی، لکھنؤو اور کانپور  پر مشتمل اترپردیش دفاعی صنعتی کوریڈور (یو پی ڈی آئی سی) اگست 2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد  ایک دفاعی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم تیار کرنے کے لئے  صنعتوں سے  سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور اس کے لئے سہولت فراہم کرانا تھا۔ نجی شعبے کی ایک کمپنی یعنی پی ٹی سی  انڈسٹریز لمیٹیڈ نے  ایرو اسپیس شعبے میں استعمال کئے جانے کے لئے  اکزوٹک ، کریٹکل / سپر کریٹکل سامان اور  حصے پرزے تیار کرنے کے لئے  یو پی ڈی آئی سی کے  لکھنٔو نوڈ میں  ایک نیا پلانٹ یعنی  ایرو لوئے  ٹیکنالوجیز لمیٹیڈ قائم کیا ہے۔ رکشا منتری نے  13 نومبر 2021 کو اس فیسی لٹی کا افتتاح کیا تھا۔

کانوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ایک مرکزی سرکاری شعبے کے ادارے (سی پی ایس ای)، نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (این اے ایل سی او)، وزارت  دفاع کے تحت کام کرنے والے ایک دفاعی سرکاری شعبے کے ادارے (ڈی پی ایس یو) مشر دھاتو نگم لمیٹیڈ   (ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی) نے  نیلور آندھرا پردیش میں  ایلومینیم  ایلوئے کی مینو فیکچرنگ کے لئے  اگست 2019 میں ایک جوائنٹ ونچر  (جے وی) کمپنی قائم کی ہے جس کا نام اترکرش ایلومینیم  دھاتو نگم لمیٹیڈ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13432


(Release ID: 1776283) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Bengali