وزارت دفاع

ہیلی کاپٹروں کی تبدیلی

Posted On: 29 NOV 2021 3:05PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے  آج راجیہ سبھا میں محترمہ امبیکا سونی  کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دفاعی دستوں کے طیاروں کے بیڑے ، چیتا اور چیتک ہیلی کاپٹروں سمیت کو تبدیل کرنے کے لئے  کارروائی کی ضرورتوں کے  پیش نظر  وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ ایک جاری رہنے والا عمل ہے۔حکومت نے  ان ہیلی کاپٹروں کو  نیول یوٹی لٹی ہیلی کاپٹر، ایچ اے ایل کے ذریعہ  ’’بائی (انڈین۔ آئی ڈی ڈی ایم)‘‘  پروجیکٹ کے تحت   ملک میں تیار کئے گئے لائٹ یوٹی لٹی ہیلی کاپٹر  (ایل یو ایچ) اور روس میں تیار کئے گئے  کے اے  226 ٹی بطور ’’بائی  اینڈ میک (انڈین)‘‘ سے بدلنے کا منصوبہ ہے۔

ایل یو ایچ کے لئے  ابتدائی آپریشنل کلیئرنس  دے دی گئی ہے۔ چار لمیٹیڈ سیریز پروڈکشن   (ایل ایس پی)  ایل یو ایچ (2بھارتی فوج کے لئے اور 2 بھارتی فضائیہ کے لئے) 23۔2022 تک تیار کئے جائیں گے اور 5 (ایل ایس پی) ایل یو  ایچ (4 بھارتی فوج کے لئے اور 4 بھارتی فضائیہ کے لئے) 24۔2023 تک تیار کئے جائیں گے۔ اس کے بعد  ایچ اے ایل کے ذریعہ  سیریز پروڈکشن  (ایس پی) ہیلی کاپٹر تیار کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13430



(Release ID: 1776273) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Tamil