اقلیتی امور کی وزارتت

مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ

Posted On: 29 NOV 2021 4:25PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 نومبر/ اقلیتی امور کی وزارت چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں یعنی سکھ ، بودھ ، عیسائی ، جین ، مسلمان ،  زرثشٹھ  ( پارسی ) سے تعلق رکھنے والے طلباء کو تعلیمی طور پر  با اختیار بنانے  کی اسکیم  ، مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ  ( ایم اے این ایف ) نافذ کرتی ہے ، جو اِن اقلیتوں کے  ایم فل اور پی ایچ ڈی کورس کرنے والے طلباء کے لئے ہے ۔ سال 20-2019 ء میں  1251 فیلو شپ دی گئیں  ، جب کہ  تعلیمی سال 21-2020 ء  کے دوران اب تک 607 فیلو شپ دی گئی ہیں  ( عبوری اعداد و شمار  ؛ دسمبر ، 2020 ء میں این ٹی اے کا امتحان ابھی ہونا باقی ہے ) ۔  ایم اے این ایف اسکیم کے تحت یہ بھی  گنجائش ہے کہ اگر داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد کم ہے تو ایسے امید وار ، جنہوں نے داخلہ نہیں لیا ہے  لیکن این ای ٹی امتحان میں میرٹ  حاصل کر لی ہے اور  اُن کی ویلیڈٹی تین سال کے لئے ہے تو انہیں اسکیم کے تحت  جے آر ایف  دی جا سکتی ہے ۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  حساب سے 20-2019 ء اور 21-2020 ء میں  منظور شدہ  فیلو شپ کی تفصیلات  ضمیمے میں دی گئی ہیں  ۔ تعلیمی سال 20-2019 ء اور 21-2020 ء میں مولانا آزاد نیشنل  فیلو شپ اسکیم  حاصل کرنے والوں میں کوئی  مخنث نہیں ہے ۔

          یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) کا ڈاٹا رپورٹنگ سسٹم ، جو  اقلیتی امور کی وزارت کے لئے ایم اے این ایف اسکیم  نافذ کرتا ہے ، ایسے اعداد و شمار جمع نہیں کرتا کہ اسکیم کے تحت  کتنے لوگوں نے پی ایچ ڈی اور / یا ایم فل پروگرام مکمل کیا ہے ۔

 

ضمیمہ

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حساب سے پچھلے دو برسوں یعنی 20-2019 ء اور 21-2020 ء کے دوران  مولانا آزاد فیلو شپ اسکیم  کے تحت منظور کردہ فیلو شپ کی تفصیلات 

ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے

میزان

آندھرا پردیش

7

اروناچل پردیش

7

آسام

53

بہار

44

چنڈی گڑھ (یو ٹی )

6

چھتیس گڑھ

4

دلّی

130

گوا

2

گجرات

19

ہریانہ

26

ہماچل پردیش

11

جموں و کشمیر

358

جھار کھنڈ

18

کرناٹک

26

کیرالہ

230

لداخ

7

مدھیہ پردیش

26

مہاراشٹر

70

منی پور

20

میگھالیہ

12

میزورم

5

ناگا لینڈ

8

اڈیشہ

5

پڈو چیری  ( یو ٹی )

4

پنجاب

114

راجستھان

48

سکم

10

تمل ناڈو

26

تلنگانہ

14

تری پورہ

2

اتر پردیش

343

اترا کھنڈ

17

مغربی بنگال

186

کل میزان

1858

*عبوری اعداد و شمار ، دسمبر ، 2020 ء کے لئے این ٹی اے کا امتحان ابھی منعقد کیا جانا ہے ۔

 

مذکورہ معلومات  آج اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-11-2021)

U. No.  13457



(Release ID: 1776230) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Marathi