وزارت اطلاعات ونشریات
’’لنگوئی ، دی سیکریڈ بانڈز‘‘نے آئی ایف ایف آئی کے 52ویں ایڈیشن میں آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل جیتا
یہ ایک بین الاقوامی سطح پر مشترکہ طورپر تیار کی گئی جرات مندانہ تصویر کشی اور انسانیت کا سبق
نئی دہلی،29نومبر؍2021:
لنگوئی، دی سیکریڈ بانڈز-ایک بین الاقوامی سطح پر مشترکہ طورپر تیار کردہ ڈرامہ فلم ہے، جو ماں اور بیٹی کے مقدس رشتے اور مردوں کو وضع کردہ سخت قوانین کے خلاف ان کے وجود کو بیان کرتی ہے۔ اس فلم نے آئی ایف ایف آئی کے 52ویں ایڈیشن میں آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل جیتا۔
یہ فلم خواتین کی جدوجہد کی دلیرانہ تصویر کشی اور انسانیت کے لیے ایک سبق ہے۔ یہ فلم بیلجیئم، فرانس، جرمنی نے مشترکہ طورپر تیار کی ہے اور اسے عربی اور فرانسیسی زبان میں بنایا گیا ہے۔
مہاتماگاندھی کی طرف سے فروغ امن، رواداری اور عدم تشدد کی اقدار اور نظریات کو فروغ دینے کے لیے چاڈ کے فلم ساز محمد صالح ہارون کی تخلیق کردی لنگوئی، دی سیکریڈ بانڈز کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان آج 20 سے 28نومبر 2021ء تک گوا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا کے 52ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں کیاگیا، یہ ہائی برِڈ فارمیٹ میں ہے۔
آرٹ کے اس نمونے کے ذریعے فلم ساز محمد صالح ہارون ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مردوں کی خواہشات پر قائم پدرانہ معاشرے میں رہنے کےلیے جدوجہد کرتی ہیں۔ یہ فلم صنفی مسائل اور خواتین کی تعلیم کے بنیادی حقوق کے بارے میں بھی بیداری پیدا کرتی ہے۔
اس فلم کو 94ویں اکیڈمی ایوارڈ ز 2022ء میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے چاڈین انٹری کے طورپر بھی منتخب کیا گیا ہے۔
اس سال انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے 52ویں ایڈیشن میں آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل کے لئے دنیا بھر سے 9فلموں کا انتخاب کیاگیاتھا۔ اس زمرے میں مقابلہ کرنے والی فلموں میں 21ویں ٹفن(انڈیا)، عزم حسن(ترکی)، کلنگ دی اینچ خان(ایران)، کوز بنگال(انڈیا)، لنگوئی-دی سیکریڈ بانڈز(چاڈ، فرانس، بیلجیئم، جرمنی)، نائٹ فاریسٹ(جرمنی)، نیرائے تھتھکللّا مرام (انڈیا)، ٹوکیو شیکنگ(فرانس) اور جب انار (آسٹریلیا، افغانستان) شامل ہیں۔
ہر سال آئی ایف ایف آئی، آئی سی ایف ٹی پیرس اور یونیسکو اکٹھے ہوکر ایک فلم کو گاندھی میڈل پیش کرتے ہیں۔ آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی پرائز کے لیے مقابلہ کرنے والی فلمیں پہلے آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جاتی ہیں اور پھر ایک آئی سی ایف ٹی جیوری یونیسکو کے نظریات پر مبنی فلموں کا جائزہ لیتی ہے۔
یونیسکو نے 1994 میں مہاتماگاندھی کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری میڈل جاری کیا۔ تب سے آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی انعام ایک ایسی فلم کو دیاگیا ہے جو مہاتما گاندھی کے امن، رواداری اور عدم تشدد کے نظریات کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔
بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کو ایشیا کے سب سے قدیم اور باوقار فلمی میلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ آئی ایف ایف آئی دیگر بہت سے پروگراموں کے علاوہ دلکش فلموں، ماسٹر کلاسز، گفتگو کے سیشنز کا ایک مجموعہ لاتا ہے۔ آئی ایف ایف آئی کے 52ویں ایڈیشن میں 73ممالک کی 148 بین الاقوامی فلموں سمیت 300 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی گئی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 13418)
(Release ID: 1776216)
Visitor Counter : 180