وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

148069 کروڑ روپئے کے بقدر ڈیپازٹ بیلنس کے ساتھ پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں کی تعداد اضافے سے ہمکنار ہوکر 43.85 کروڑ تک پہنچی

Posted On: 29 NOV 2021 5:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 نومبر 2021:

بینکوں کے ذریعہ فراہم کرائی گئی جانکاری کے مطابق ، 25 مارچ 2020 تک (ماقبل کووِڈ لاک ڈاؤن) ، 118434 کروڑ روپئے کے بقدر ڈیپازٹ بیلنس کے ساتھ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کھاتوں کی تعداد 38.33 کروڑ تھی، جبکہ 10 نومبر 2021 تک (مابعد کووِڈ۔19 لاک ڈاؤن)، 148069 کروڑ روپئے کے بقدر ڈیپازٹ بیلنس کے ساتھ پردھان منتری جن دھن کھاتوں کی مجموعی تعداد  43.85 کروڑ کے بقدر ہے۔ یہ جانکاری خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت  کسان راؤ  کراد نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کرائی۔

ایک سوال کے جواب میں، وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت پی ایم جے ڈی وائی کے مستفیدین کے لیے ان کے پیسوں پر سود کی شکل میں مالی فوائد فراہم کرانے کے لیے کوئی اسکیم لانے کا منصوبہ وضع نہیں کر رہی ہےکیونکہ بورڈ کے ذریعہ منظور شدہ بینکوں کی پالیسی کے مطابق پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں سمیت تمام سیونگ بینک کھاتے ڈیپازٹ پر سود حاصل کرتے ہیں۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13459


(Release ID: 1776210) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Tamil , Telugu