وزارت سیاحت

سیاست کے شعبے نے  سال 18-2017 ، 19-2018 اور  20-2019 کے لئے  سیاحت سے متعلق تیسرے  سٹیلائٹ اکاؤنٹ (ٹی ایس اے)  کے مطابق  ملک کے کُل روزگار میں لگ بھگ 15  فیصد کا تعاون دیا ہے

Posted On: 29 NOV 2021 2:07PM by PIB Delhi

 

 

کلیدی خصوصیات

  • سیاحت کے شعبے  نے  ملک کے مجموعی روز گار  میں تقریبا  15  فیصد کا تعاون دیا ہے: تیسرا  ٹی ایس اے
  • سیاحت کی وجہ سے  تقریبا 22  کروڑ  80  لاکھ  نوکریاں (براہ راست اور بالواسطہ دونوں) پیدا ہوئی ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے  اپنی سودیش  درشن اسکیم کے تحت ، نشان زد موضوعات کے تحت  76 پروجیکٹو کو منظوری دی ہے۔ ان میں دیہی تھیم کے تحت  دو پروجیکٹ شامل ہیں۔ سیاحت کے لئے مقام کی شناخت ، فروغ  اور  اس کی تعمیر و ترقی ،  بنیادی طور پر  ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سال  18-2017 ، 19-2018  اور 20-2019  کے لئے  سیاحت سے متعلق  تیسرے سٹیلائٹ اکاؤنٹ  (ٹی ایس اے)  کے مطابق  انداز ا ملک کے کُل روز گار میں سیاحت کا تعاون  درج ذیل رہا ہے۔

 

2017-18

2018-19

2019-20

نوکریوں میں حصہ  (فیصد میں)

14.78

14.78

15.34

براہ راست  (فیصد میں)

6.44

6.48

6.69

بالواسطہ  (فیصد میں)

8.34

8.39

8.65

سیاحت کی وجہ سے براہ راست اور  بالوسطہ نوکریاں (ملین میں)   

72.69

75.85

79.86

نوٹ: درج بالا  تخمینے کو  نیشنل اکاؤنٹ اسٹیٹ اسٹکس (این اے ایس) 2021  ، پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) 19-2018  کا استعمال کرکے تازہ ترین بنایا گیا ہے۔

سیاحت کی وزارت، پسماندہ علاقوں میں واقع  سیاحتی جگہوں  سمیت  مختلف سیاحتی مقامات کے  مجموعی فروغ کا کام انجام دیتی ہے۔ اس مقصد کے لئے کی جانے والی  مختلف سرگرمیوں میں  گھریلو اور  بین الاقوامی بازاروں میں  مہمات کا اجراء ،  سیاحت سے  متعلق تقر یبات  کے ذریعہ اس کا فروغ ، تجارتی شوز میں شرکت،  ویبنارس، ٹورس آپریٹروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو  مدد  فراہم کیا جانا شامل ہے۔

سیاحت کے وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے جواب میں یہ  جانکاری فراہم کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ع م- ق ر)

U-13423



(Release ID: 1776121) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Telugu