وزارت خزانہ
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے آئی فون سمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا
Posted On:
28 NOV 2021 7:15PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے آئی فونز کی ایک کھیپ پکڑی ہے، جو ملک میں سمگل کیے جا رہے تھے۔
انٹیلی جنس کی درست معلومات کے بعد، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے 26 نومبر 2021 کو دو کنسائنمنٹس کا معائنہ کیا۔ یہ کھیپ ہانگ کانگ سے ایئر کارگو کمپلیکس (اےسی سی)، چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ممبئی پہنچی تھی۔ درآمدی دستاویزات میں سامان کو ’’میموری کارڈ‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم جب کھیپ کو کھولا گیا تو ان سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں۔
سامان
|
تعداد
|
آئی فون 13 پرو
|
2,245
|
آئی فون 13 پرو میک
|
1,401
|
گوتل پکسل 6 پرو
|
12
|
ایپل اسمارٹ واچ
|
1
|
اس طرح پکڑی گئی کنسائنمنٹس سے 3,646 (تین ہزار چھ سو چھیالیس) آئی فونْ 13 موبائل فون برآمد ہوئے۔ مندرجہ بالا موبائل فون اوراسمارٹ و اچ کاذکر نہیں کیا گیا تھا۔ ان سبھی کو کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔ ضبط کیے گئے سامان کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 42.86 کروڑ روپے ہے، جب کہ دستاویزات میں ان کی قیمت صرف 80 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔
آئی فون 13 ماڈل کے فونوں کی فروخت ہندوستان میں ستمبر 2021 سے شروع ہوئی تھی۔ اس کی ابتدائی قیمت 70 ہزار روپے ہے اور کچھ اعلیٰ ماڈلز کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک ہے۔ ہندوستان میں موبائل فون کی درآمد پر تقریباً 44 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔
اتنی بڑی مقدار میں اسمگلنگ کے ذریعے ان اعلیٰ اور جدید ماڈلز کے فونز کو ملک میں لانے کی کوشش سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسمگلروں نے کتنی جلدی آئی فون 13 جیسے جدید فونوں کی اسمگلنگ کا جال بچھا دیا ہے۔ اس ضبطی سے ایک گھناؤنی درآمدی فراڈ کا پردہ فاش کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس کارروائی سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کی اسمگلنگ کے نئے اور جدید ترین طریقوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت کااندازہ ہوتا ہے، غیر قانونی اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کوبہت زیادہ معاشی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ملک کی اقتصادی سرحدوں کا چوکس نگراں ہونے کے ناطے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس اسمگلنگ سے انتہائی مستعدی کے ساتھ نمٹ رہا ہے۔
****************
(ش ح۔س ک ۔ ف ر)
U. NO. 13408
(Release ID: 1776050)
Visitor Counter : 213