محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ اسمرتی ایرانی نے اترپردیش کے رائے بریلی میں ای ایس آئی ڈسپنسری اور شاخ دفتر کا  افتتاح کیا


مستفدین کو ای ایس آئی سی کووڈ-19 راحت اسکیم، ای-شرم کارڈ  اور ریاستی   آفات فنڈ سے متعلق  منظوری لیٹر بھی تقسیم  کئے گئے

Posted On: 27 NOV 2021 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27- نومبر 2021/ خواتین اور بہبود اطفال کی  مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے  آج اترپردیش کے رائے بریلی میں  نوتعمیر ای ایس آئی ڈسپنسری اور شاخ دفتر کا افتتاح  کیا۔  اس سےرائے بریلی علاقے کے 60 ہزار ای ایس آئی مستفدین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کےعلاوہ، تقریباً 15 ہزار مزدوروں کو  ای ایس آئی سی شاخ دفتر سے نقد  فائدہ بھی  ملے گا۔  اس موقع پر محنت اور روزگار  کے مرکزی   وزیر اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت  جناب  رامیشور تیلی،رائے بریلی میونسپل  کی چیئرپرسن محترمہ شریواستو اور اترپردیش اسمبلی کے رکن  جناب دنیش پرتاپ سنگھ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی  نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ رائے بریلی میں واقع  ای ایس آئی ڈسپنسری 1978 سے کرائےکی عمارت میں کام کررہی تھی جس کے احاطےکی تعمیر اب   سی پی ڈبلیو ڈی کےذریعہ  کراکر حکومت نے رائے بریلی کے لوگوں کو وقف کی ہے۔  محترمہ ایرانی نے  کووڈ-19 وبا سے متاثرہ کنبوں کی مالی  حالت کو مضبو ط کرنے کی سمت میں  ای ایس آئی سی کے ذریعہ  کئے گئے ایک قدم –’کووڈ-19 راحت اسکیم‘ کے تحت  مستفدین کو ماہانہ پینشن سے متعلق  منظوری خط سونپے۔

اترپردیش کے رائے بریلی کے پرگتی پورم علاقے میں ای ایس آئی ڈسپنری اور شاخ دفتر کی تعمیر 933 مربع میٹر کے احاطے میں  کل 2.27 کروڑ روپے  کی لاگت سے کی گئی ہے۔  اس ڈسپنسری میں دو ڈاکٹر ، فارمیسسٹ، لیب ٹکنیشین وغیرہ تعینات ہیں ا ور یہ یہاں ایمرجنسی خدمات ، او پی ڈی ، فارمیسی  ، آکسیجن سلینڈر،  جان مشین وغیرہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ  ای ایس آئی اسپتالوں نے کووڈ وبا کے دوران لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرکے  ملک کی خدمت کی ہے۔  ای ایس آئی سی نے کووڈ-19 راحت اسکیم شروع کی ہے۔ ای ایس آئی سی اوسط تنخواہ کا  90 فی صد  ان بیمہ شدہ افراد  (آئی پی) کے  منحصروں کو مہیا کرتا ہے ، جن کا بدقسمتی سے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے انتقال  ہوگیا ۔

جناب تیلی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مزدوروں میں سب سے بڑا حصہ غیر منظم مزدوروں کا ہے اور وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں پہلی مرتبہ  غیر منظم مزدوروں کے لئے ایک  قومی ڈیٹابیس  تیار کیا گیا ہے،  جسے ’ای شرم  پورٹل کا نام دیا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ  جلد سے جلد  اس پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرانے کے لئے  زیادہ سے زیادہ  تعداد میں آگے آئیں۔

ای –شرم پورٹل پر رجسٹریشن بہت ہی آسان اور مفت ہے۔  اس پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد کسی  فرد کو دو لاکھ روپے کا بیمہ  کوور ملتا ہے۔  اس پورٹل پر اب تک 9.5 کروڑ لوگوں کا رجسٹریشن ہوچکا ہے۔

اترپردیش میں ای ایس آئی اسکیم

ای ایس آئی  ریاست کے 41 اضلاع میں مکمل طور سے ایک ضلع میں جزوی طور سے نافذ ہے۔  ریاست میں موثر   انتظامی کنٹرول کے  مقصد سے کانپور میں ایک علاقائی دفتر اور نوائیڈا، لکھنو اور  وارانسی میں  تین ذیلی علاقائی دفتر قائم کئے گئے ہیں۔ ای ایس آئی سی 36 شاخ دفتروں  اور دو ڈی سی بی او( ڈسپنسری کم شاخ دفتر)کے ذریعہ مستفدین کو نقد اوردیگر فائدے فراہم کررہا ہے۔

ہندستان میں ای  ایس آئی اسکیم

ای ایس آئی ایک اہم سماجی تحفظ تنظیم ہے جوکہ  مناسب طبی دیکھ بھال  جیسی وسیع سماجی تحفظ فوائد اور  روزگار کے دوران، چوٹ، بیماری ، موت وغیرہ جیسی ضرورت کے وقت میں مختلف قسم کے  نقد فائدے  فراہمرکرتی ہے۔  یہ  ایکٹ اب پورےملک میں 12.36 لاکھ سے زیادہ کارخانوں اور  اداروں پرنافذ ہوتا ہے۔  اس اسکیم سے ملک بھر میں  مزدوروں کے تقریباً3.41 کروڑ  کنبوں کو فائدہ مل رہا ہے۔ 1952 میں  اپنے قیام کے بعد سے ای ایس آئی کارپوریشن نے اب تک 160 اسپتال ، 6 میڈیکل کالج ، 2 ڈینٹل کالج، 2 نرسنگ کالج، 1502/38 ڈسپنسری/ آئی ایس ایم اکائیاں، 185/559 شاخیں/ تنخواہ دفتر ، 49 ڈسپنسری سمیت شاخ  دفتر  اور64 علاقائی اور ذیلی علاقائی   دفتر قائم کئے ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ ج

Uno-13374


(Release ID: 1775848)
Read this release in: English , Hindi , Telugu