وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 4

’ رِنگ وانڈرنگ ‘ ٹوکیو کی مخفی جنگ  سے متاثرہ ماضی کی کہانی ہے : اِفّی – 52 میں ڈائریکٹر  ماساکازو  کنیکو کا بیان


بین الاقوامی مسابقت کے زمرے والی جاپان کی فلم  ’ رِنگ وانڈرنگ ‘ کو اِفّی – 52 میں دکھایا گیا  

نئی دلّی ،27 نومبر/ ’ رِنگ وانڈرنگ ‘ ( رنگو وانڈا رنگو ) ، ٹوکیو میں ایک مانگا آرٹسٹ کے بارے میں ہے ، جو ٹوکیو کے میدانوں میں  دفن دوسری جنگِ عظیم کے باقیات کا پتہ لگاتا ہے ۔ جاپان کی  یہ فلم  گوا میں  بھارت کے 52  ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول  میں  دیگر  14 فلموں کے ساتھ گولڈن پیکوک ایوارڈ کے لئے مقابلے میں شامل ہے ۔

          فلم کے ڈائریکٹر  ماسا کازو کنیکو نے خوبصورتی کے ساتھ دوسری جنگِ عظیم میں  ٹوکیو میں  تباہ ہوئی زندگی کی کہانی بیان کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران ٹوکیو پر  بہت سے بم گرائے گئے ، جس سے زمین پر بہت سے لوگ مارے گئے ۔ اُن میں سے بہت سوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی اور نہ ہی مناسب طور پر  ، اُن کی آخری رسوم ادا کی گئیں ۔ مجھے یقین ہے کہ  اُن افراد کی روحیں اب بھی یہاں منڈلاتی ہیں ۔

 

13-1OBQ4.jpg

 

          دوسری جنگِ عظیم میں جنگ کی سب سےز یادہ تباہی  کی ایک مثال ٹوکیو پر کی گئی بمباری ہے ، جس سے علاقے میں  بہت سے لوگ ہلاک ہوئے ۔  اگرچہ اِس فلم میں جنگ نہیں دکھائی گئی ہے لیکن ڈائریکٹر نے ٹوکیو میں لوگوں کے ذہنوں پر جنگ کے چھوڑے ہوئے نقوش کو دکھانے کی کوشش کی ہے ۔

          جناب کنیکو نے کہا کہ  اب ، جو ہم ٹوکیو کے چاروں طرف اونچی اونچی عمارتیں اور  بلیٹ ٹرینیں ، جدید آرکیٹکچر  اور  ٹیکنا لوجی  کا نظارہ کرتے ہیں لیکن میں  ، اِس فلم کے ذریعے حقیقی ٹوکیو  کی تصویر دکھانا چاہتا ہوں ۔

          فلم ساز نے  ہمیں بتایا کہ یہ جنگ کی فلم نہیں ہے ۔ یہ فلم انسانی رشتوں پر  توجہ مرکوز کرتی ہے اور کس طرح لوگ چیزوں کے علاوہ ، سوچ سکتے ہیں ، اس میں دکھایا گیا ہے ۔ کنیکو نے فلم میں  اپنے اندر  ہمیں بہتر تعلق قائم کرنے کا  نظریہ  فراہم کیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم تہذیب کے عروج پر پہنچ چکے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اپنی مالا مال تاریخ اور وراثت کو یاد رکھنا بھی بہت اہم ہے ۔

 

 

          ’ رِنگ وانڈرنگ ‘ کو 2021 ء میں وارسا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لئے بھی با ضابطہ طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔  کنیکو کی پہلی فیچر فلم  ’اَلبینوز ٹری ‘ کا پریمیر  بیجنگ فلم فیسٹیول میں ہوا تھا اور اس نے دنیا  بھر میں 20  ایوارڈ جیتے تھے ۔ یہی اُن کی دوسری فلم ہے ۔

          فلم کے ایگزیکیٹیو پروڈیوسر  یوتاکا ناکا یاما نے کہا کہ وہ فطرت اور انسانی رشتوں پر  مبنی  فلموں کی مدد کرنا چاہتے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کنیکو کی پچھلی  فلم  ’ دا البینوز ٹری ‘ دیکھی تھی اور  میں نے سوچا تھا کہ  اور لوگوں کو بھی   ، اِس شاندار اور منفرد فلم کو دیکھنا چاہیئے ۔ 

 

          ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ فلم جاپان میں  اگلے سال فروری میں  ریلیز کی جائے گی ۔

          فلم کے  کرداروں اور عملے میں  اسکرین پلے رائیٹر  ماسا کازو کنیکو اور جینکی یوشی مورا ، فوٹو گرافی کے ڈائریکٹر  کوئچی  فورویا ، ایڈیٹر  ماسا کازو کنیکو  اور شو  کاسا ماتسو  اور جنکو آبے اور  کین یسودا ادا کاروں کے طور پر شامل ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-11-2021)

U. No.  13377

iffi reel

(Release ID: 1775840) Visitor Counter : 313


Read this release in: English , Hindi