وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندستانی بحریہ اکیڈمیں میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد


27 نومبر 2021 کو بحریہ اکیڈمی میں موسم خزاں کی ٹرم 2021 کاانعقاد

Posted On: 27 NOV 2021 8:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27- نومبر 2021/ ہندستانی بحریہ اکیڈمی (آئی این اے) ایزیمالا میں27 نومبر 2021 کو منعقدہ ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ  ( پی او پی) میں 231  ٹرینیز (تربیت لینے والے) میں  101 آئی این  اے سی کے  مڈشپ مین ، 31 نیول اورینٹیشن کورس (ایکسٹینڈڈ) کے کیڈٹ اور  33 نیول  اورینٹیشن کورس  (ریگولر اور کوسٹ گارڈ) کے کیڈٹ اپنی  ابتدائی تربیت کے  اختتام پر  پاس آؤٹ ہوئے۔

 مالدیپ کی  معزز  وزیر دفاع   محترمہ ماریا احمد دیدی نے  پریڈ کا جائزہ لیا  جنہوں نے  سریمونیل ریویو کے پورا ہونے پر   ہونہار  مڈشپ مین  اور کیڈڈس   کو تمغہ عطا کئے۔ جنوبی  بحریہ کما ن کے سلیب آفیسر کمانڈ نگ ان  چیف  ، وائس ایڈمیرل  انل کمار چاولہ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ،  این ایم،  ڈی ایس ایم   ، اے ڈی سی  آپریشن  افسران تھے۔

 ہندستانی بحریہ اکیڈمی بی ٹیک کورس کے لئے ’ صدر جمہوریہ طلائی تمغہ‘ میڈ شپ مین رنجن کمار سنگھ کو عطا کیا گیا۔  تمغہ  جیتنےوالے دیگر فاتحین اس طرح  تھے:

  • آئی این ا ے سی بی ٹیک کورس کے لئے سی این ایس چاندی  کا تمغہ-مڈشپ مین کووش کنکران 
  •  آئی این اے سی  بی ٹیک کور س کے لئے

ایف او سی-ان سی-جنوب کانسہ کا تمغہ-مڈشپ مین سواپنل  شوم

  • این او سی (ایکسٹینڈڈ) کے لئے سی این ایس طلائی تمغہ، کیڈٹ برد ایس شنڈے
  • این او سی  (ایکسٹنڈیڈ ) کے لئے  ایف او سی ان سی ساؤتھ  چاندی کا تمغہ کیڈٹ  چنتن چھتبر
  • کمانڈنٹ ، این او سی کے لئے آئی این اے کانسہ تمغہ (ایکسٹینڈڈ)  کیڈٹ راہل رانا
  • این او سی (ریگولر) کے لئے  سی این ایس طلائی تمغہ –کیڈٹ اورتی بھٹ
  • کمانڈنٹ ، این او سی (ریگولر) کے لئے آئی این اے چاندنی کا تمغہ – کیڈٹ سمرن پی کور
  • سب سے بہترین   آل راؤنڈ کیڈٹ کے لئے  زمرون ٹرافی – کیڈٹ  اورتی بھٹ

 کامیاب ٹرینیز اپنی چمچاتی اور رائفلوں کے ساتھ سیلوٹ کی    حالت میں روایتی ’اولڈ لینگ سائن‘ کی دھن –دنیا بھر میں مسلح  فوج کے ذریعہ   بجائی جانے والی  د ل کو چھونی والی وداعی دھن  جب  ساتھیوں اور  ساتھ کام کرنے والوں کو الوداع کیا جاتا ہے۔  ہندستانی بحریہ اکیڈمی میں   ان کے    ’آخری قدم‘  کے لئے وداع کیا جاتا ہے ، کے ساتھ اکیڈمی کے کوارٹر ڈیک ان سلو مارچ کے سامنے سے  مارچ کرتے ہوئے گزرے۔

مالدیپ کی  وزیر دفاعی محترمہ  ماریہ احمد دیدی نے  پریڈ میں   ٹرینیز یا تربیت لینے والوں کو انکی بے نقص ٹرن آؤٹ اسمارٹ ڈرل اور پریڈ پر  لے کےساتھ مبارک باد دی۔ معائنہ افسران فرض، عزت اور شجاعت کی بنیادی اقدار پر زور دیا ۔ معائنہ افسر اور دیگر  اہم شخصیات نے   پاس ہونےو الے ٹرینیز کی  رینک اسٹرپ کو  لگایا   اور ان کو اس سخت تربیت کے  کامیاب اختتام کے لئے مبارک باد دی۔ یہ افسران خصوصی علاقوں میں اپنی تربیت کو اور بہتر کرنے کے لئے بحریہ کے مختلف جہازوں اور اداروں میں جائیں گے۔  کووڈ -19 کے دوران کیڈٹس کو  تربیت دینے کے  چیلنجز سے بھرپور مقاصد کو  پورا کرنے اور آئی این اے میں  آٹم ٹرن 2021 کے  کامیاب  اختتام میں  اکیڈمی کے ذریعہ   قائم کی گئی  احتیاطی تدابیر کا  اہم کردار تھا۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ ج

Uno-3373

 

 


(Release ID: 1775823) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Hindi