وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ملک نے  دودھ کا قومی دن منایا


ڈاکٹر ورگیس کورین کے ذریعہ شروع کی گئی کوآپریٹو تحریک کی وزیرموصوف نے ستائش کی

 کرناٹک  کے ہسارگھاٹا اورگجرات کے  دھامروڈ میں آئی وی ایف لیب  کا آن لائن آغاز

بہترین ڈیری کسان ، بہترین مصنوعی انسی مینیشن ٹیکنیشن اور بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی کے زمروں کے لیے گوپال رتن ایوارڈ کے فاتحین کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 26 NOV 2021 6:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 26  نومبر      دودھ کے قومی دن کی تقریبات کا آغاز آج صبح گجرات کے آنند میں ڈاکٹر ورگیس کورین کے مجسمے پر گل پوشی کے بعد واکتھون کے ساتھ ہوا۔ محترمہ ورشا جوشی، جوائنٹ سکریٹری (سی اینڈ ڈی ڈی) محکمہ برائے مویشی پروری اور ڈیرینگ نے واکتھون میں آے ایم یو ایل، آئی ڈی ایم سی، آئی آر ایم اے، این ڈی ڈی بی، این سی ڈی ایف آئی اور انڈین امیونولوجیکل لمیٹیڈ کے شرکاء کے ساتھ واکتھون میں حصہ لیا۔

واکتھون کے بعد؛ مہمان خصوصی کی آمد پر ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیرنگ  کے وزیر جناب پرشوتم روپالا، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیرنگ کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیرنگ کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، محکمہ برائے مویشی پروری اور ڈیرنگ میں سکریٹری (اے ایچ ڈی)  جناب اتل چترویدی نے آئی ڈی ایم سی کے ذریعہ تیار کردہ ایک اختراعی دودھ دینے والی موبائل مشین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TQE9.jpg

اس کے بعد مرکزی تقریب کا آغاز ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیرنگ کے وزیر اور دیگر معززین کے ہاتھوں چراغاں کرکے ہوا جس کے بعد افتتاح اور تقریریں ہوئیں۔ اپنی تقریر میں، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیرنگ کے وزیر، جناب پرشوتم روپالا نے کوآپریٹیو کی وراثت اور روایت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈاکٹر ورگیس کورین اور این ڈی ڈی بی اور اے ایم یو ایل کے ذریعہ شروع کی گئی کوآپریٹو تحریک کی ستائش کی۔ یہ روایت بہت سی دوسری ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے، ڈیری سیکٹر ہندوستان میں ترقی کرکے دنیا میں سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والا ملک بن گیا۔ اس نےکرناٹک کے ہسار گھاٹا ، گجرات  کے دھامروڈ، میں آن لائن آئی وی ایف لیب اور ساتھ ہی گرینڈ اسٹارٹ اپ چیلنج 2.0 اور ویب پورٹل برائے نسل افزودگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ تکنیکی مداخلتوں اور اختراعات سے نہ صرف پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی بلکہ اس سے انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZR2B.jpg

پروگرام کے دوران، انہوں نے بہترین ڈیری کسان ، بہترین مصنوعی انسی مینیشن ٹیکنیشن اور بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی(ڈی سی ایس) کے زمروں کے لیے گوپال رتن ایوارڈ کے فاتحین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے گوپال رتن ایوارڈز کے تمام جیتنے والوں کی  ستائش کی۔

ریاستوں کے وزیر نے کوآپریٹو تحریک کو دوسری ریاستوں میں لے جانے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا اور لوکل فار ووکل اور لوکل کو عالمی سطح پر لے جانے کی وکالت کی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13342

 

 


(Release ID: 1775566) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi