وزارت اطلاعات ونشریات

ایک اداکار کے طور پر میں  ہر ایک کردار  میں ڈھلنے کی کوشش کرتا ہوں:  افی 52 میں  ’’دی گیسٹ‘‘ فلم کے اداکار میریانو پلیشیس نے  میڈیا سے بات چیت کی


’’دی گیسٹ‘‘ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جن کی زندگی  کے عقدے گھر پر مہمان  کے طور پر ایک پرانی دوست کی آمد پر کھلتے ہیں

Posted On: 26 NOV 2021 8:18PM by PIB Delhi

 

’’ ایک اداکار کے طور پر میںہر ایک کردار  کے ساتھ  ڈھلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں  ایسے مختلف کرداروں کو پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو مجھے چیلنج کرتے ہیں‘‘۔  یہ بات  اداکار میریانو پلیشیس نے آج گوا میں افی 52 کے موقع اپنی اسپینی فلم ’’دی گیسٹ‘‘ کے بارے میں  میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔

’’دی گیسٹ‘‘ کو ورلڈ پنورما سیکشن کے تحت دکھایا گیا اور اس کا ورلڈ پریمیئر بھی  اس سال  گوا میں  52 ویں افی میں ہوا، جس پر فلم ناظرین نے  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7-1VE9F.jpg

یہ ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جن کی زندگی  کے عقدے گھر پر مہمان  کے طور پر  بیوی کی ایک پرانی دوست کی آمد پر کھلتے ہیں۔

فلم کے مناظر کے بارے میں  سوالات پوچھے جانے پر  پلیشیس نے کہا  ’’میرا خیال ہے کہ ایک کردار  کی روح کو  بے لباس کرنے کے لئے  آپ کی روح کا بے لباس ہونا پہلا قدم ہے اور اس کےبعد آپ کو اس طرح کے  قربت کے مناطر دشوار نہیں لگتے ‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7-2PXSO.jpg

پلیشیس نے کہا ’’ہم نے بڑے غیر روایتی طریقے سے فلم  کی شوٹنگ کی ہے۔ ہم نے  ایک چھوٹی  ناہموار اسکرپٹ سے شروعات کی اور اس پر  فلم تیار کی‘‘۔  انہوں نے بتایا کہ تقریباً 80 فیصد فلم کو  ایک ہی مقام پر شوٹ کیا گیا ہے۔

او ٹی ٹی کی آمد پر فلمی صنعت  کے لئے  مواقع میں تبدیلی کے بارے میں پلیشیس نے کہا  ’’میکسکو میں فلم انڈسٹری بہت بڑی ہے۔تھیٹروں اور دیگر مقامات پر دکھائی جانے والی فلموں کے  بہت کم  فیصد لوگ اپنی فلموں کو دوسرے طریقوں سے  ریلیزی کرنا چاہتے ہیں۔ آخر کار  او ٹی ٹی کے معاملے میں بھی کمرشل پہلو ہی کام کرتا ہے اور چھوٹے بجٹ کی فلموں اور متوازی سنیما کو  او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے آنے سے زیادہ فائدہ نہیں ہوا ہے ‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7-35H8W.jpg

پلیشیس کے مطابق تمام فنون میں موسیقی کو اولیت حاصل ہے اور  یہ بات  ان کے لئے خوشی باعث ہے کہ فلم میں استعمال ہونے والی موسیقی  ناظرین میں  آنے   والے واقعات کے بارے میں تجسس اور توقعات پیدا کرتی ہے۔

فلم کے بارے میں

الیشیا اور اینرک ایک شادی شدہ جوڑا ہے جو  ایک دوسرے سے  کچھ کھینچے کھینچے سے رہتے ہیں۔ ان کے تعلقات کو  الیشیا کی دوست  کارلوٹا کی آمد اور  ان کے پاس کچھ وقت قیام کرنے سے  خطرہ پیدا ہوا۔ اینرک کو  کارلوٹا کی جانب  اپنی جنسی خواہش سے الجھنا پڑا جس کے لئے  کارلوٹا نے  رغبت دلائی تھی لیکن وہ یہ بات نہیں جانتا تھا کہ الیشیا اور کارلوٹا  کے ماضی کا کوئی راز بھی ہے۔ ایک ایسا راز جس سے  سب کچھ بدل جائے گا۔

ڈائرکٹر کے بار ے میں

محترمہ آنا مانسیرا  ڈائرکٹر اور رائٹر  کی پیدائش میکسکو سٹی میں ہوئی۔ آنا مانسیرا  نے  یونیورسیداد آئیویرو امریکانہ میں  کمیونی  کیشن  کا مطالعہ کیا جہاں انہوں نے فلم پر ایک خصوصی مطالعہ  کیا۔ انہوں نے  پروڈکشن ہاؤسز میں  مثلاً اٹاکا  فلمز اینڈ ویڈیو سنے میں کئی پروجیکٹوں پر کام کیا۔انہوں نے  روٹس، ریولیوسن میکسکو اور وابی کے لئے  کئی اشتہاری پروجیکٹوں  کے لئے ہدایت کاری بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13351

                          



(Release ID: 1775558) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Marathi