وزارت اطلاعات ونشریات

اگر معذور افراد  فطرت سے بے لوث محبت کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟ 52 ویں آئی ایف ایف آئی ’تلے دنڈ‘ کے ڈائریکٹر پروین کروپاکر نے  سوال کیا


’تلے دنڈ‘ کے ساتھ ہم نامور اداکار سنچاری وجے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: پروین کروپاکر

Posted On: 25 NOV 2021 7:48PM by PIB Delhi

’تلے دنڈ‘  کا مطلب یہ ہے کہ انسان سر قلم کر کے اور فطرت کا تحفظ اور حفاظت نہ کر کے اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر خود کھود رہا  ہے۔ اسی جذبے کو فلم تلے  دنڈ میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کا آج گوا میں 52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی ) میں انڈین پینورما فیچر فلم سیگمنٹ میں اس کا ورلڈ پریمیئر ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-1PNZN.jpg

52ویں آئی ایف ایف آئی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر پروین کروپاکر نے کہا، ’’گزشتہ 100 سالوں میں ہم نے 50 فیصد فطرت اور ماحولیات کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ صورتحال ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت بری ہے۔ 30 سال سے زیادہ عرصے سے میں اپنے ایک معذور دوست کی فطرت سے محبت کو دیکھ رہا ہوں اور اسی چیز نے مجھے یہ فلم بنانے کی ترغیب دی‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی کا بحران حقیقی ہے، خیالی نہیں، جیسا کہ ہم میں سے چند افراد  کا خیال ہے، اور اگر یہ کہانی 0.1 فیصد سامعین تک بھی پہنچ جائے، تو مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-26LXF.jpg

فلم کے مرکزی اداکار کو یاد کرتے ہوئے، کروپاکر نے کہا کہ تلے دنڈ، سنچاری وجے کو خراج عقیدت ہے، جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ فلم سے اس کے نظریاتی مرحلے سے وابستہ رہے اور اس میں اداکاری بھی کی۔ سنچاری وجے کے بغیر اس فلم کا اسٹیج پر آنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سنچاری وجے نے ورکشاپس کے ذریعے کنڑ لہجے میں مہارت حاصل کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-36X5C.jpg

ڈائریکٹر نے سولیگا قبیلے کے لوگوں کے ساتھ اپنے تجربات کے بارے میں بھی بات کی، جنہیں فلم میں کچھ نغمے گانے کے لیے شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہی لوگوں کے انداز میں یہ گانے بغیر کسی ریکارڈنگ کے آلات کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے گئے۔

کہانی سنانے کی مختلف تکنیکوں کے بارے میں سامعین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، کروپاکر نے کہا کہ انہوں نے بغیر  تشہیر  کے ناظرین کے ذہنوں تک پہنچنے کے لیے فلم میں تھیٹر کی موافقت کا استعمال کیا ہے۔

فلم کے ایڈیٹر بی ایس- کیمپاراجو نے ایڈیٹنگ میں دشواری کے بارے میں بات کی کہ کس طرح   فلم جیسے جیسے آگے بڑھی، بظاہر  بے ترتیب مناظر سامنے آتے رہے۔

فلم کے بارے میں

تلے دنڈ ایک ہندوستانی پینورما فیچر فلم ہے۔ یہ ایک ذہنی طور پر معذور نوجوان کنّا  کی کہانی ہے، جسے اپنے والد سے فطرت سے بے پناہ محبت ورثے میں ملی ہے۔ اپنے والد کی موت کے بعد، کنّا  کی ماں نے اُس کی پرورش کی۔ ان کی والدہ سرکاری نرسری میں یومیہ اجرت پر کام کرتی ہیں۔ حکومت ان کے گاؤں کو ہائی وے سے ملانے والی سڑک کی تعمیر کی منظوری دیتی ہے۔ مقامی ایم ایل اے ، اپنی زمین بچانے کے لیے سڑک کے منصوبے میں ہیرا پھیری کرتا ہے، جس کے نتیجے میں بہت سے درختوں کو کاٹنا پڑتا ہے ۔ درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، کنّا سرکاری اہلکاروں کے ساتھ تنازع  کرتا ہے اور اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ کیا وہ درختوں کو بچا سکے گا؟

ڈائریکٹر کے بارے میں

ڈائریکٹر: پروین کروپاکر کنڑ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک فلم ڈائریکٹر، اداکار، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ  1996 سے میسور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔

ڈائریکٹر: پروین کروپاکر

پروڈیوسر: کرپانیدھی کریئشنس

اسکرین پلے: پروین کروپاکر

ڈی او پی: اشوک کشیپ

ایڈیٹر: بی ایس کیمپاراجو

اداکار: سنچاری وجے، منگلا این، چیترا آچار، رمیش پی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع  ح- ق ر)

U-13300



(Release ID: 1775254) Visitor Counter : 247


Read this release in: English , Hindi , Punjabi