وزارت اطلاعات ونشریات

افّی 52 میں‘‘ہیو منائیزیشن’’ ڈائریکٹر گیلیو موسی نے کہاکہ خسارے  میں ،آپ تکمیل حاصل کرسکتے ہیں


افّی میں سویڈش میلو ڈرامہ جو کہ اعلیٰ معنی کے لئے انسان کی تلاش پر مرتکز ہے

Posted On: 25 NOV 2021 8:45PM by PIB Delhi

زندگی کے ناگزیر نشیب و فرازسے نمٹنے سے قاصر اور اپنی زندگی کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اسے اب اس سے دور بھاگنے کے بجائے زیادہ تکلیف دہ اور طویل زندگی کا سامنا کرنا ہوگا ۔انّا خود کو مہم کے ساتھ چلنے میں ناقابل رشک حالت میں پاتی ہے جو کہ نئے اورخصوصیت کے حامل طریقوں کے اعتبار سےآزادی دلانے والا اور الہامی ثابت ہوتا ہے۔

بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کے 52ویں ایڈیشن میں سینما کے شائقین کو انّا کے تکلیف دہ لیکن تطہیر سے پُر سفر میں اس کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ملا ۔سویڈش فلم ہیو منائیزیشن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا جس کا کل 24 نومبر2021 کو افّی میں ورلڈ پریمیئر ہوا ۔فلمساز گیلیو موسی کی ہدایت کاری والی فلم کو افّی 52 کے ورلڈ پینور ما سیکشن میں پیش کیا گیا ۔

فلم کی فلسفیانہ تعمیر کی صراحت کرتے ہوئے ،موسی نے فلم مندوبین کو بتایا ‘‘یہ فلم انسان ہونے کے مطلب اورکس طرح سے ایک انسان اپنی خود کی حقیقت کی تخلیق کرتا ہے ،کےبارے میں فلسفیانہ گفتگو کرتی ہے۔’’ڈائریکٹرمعروف سویڈش اداکارہ لوئز ریم کے ساتھ 25 نومبر 2021 کو گوا میں فیسٹول سے الگ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

2.jpg

حادثے میں اپنے بچے کو کھونے کے بعد انّا معمول کی زندگی سے دور ہوجاتی ہے اور  جسمانی درد محسوس نہیں کرتی ۔یہی موقع ہے جب وہ کھڑکی سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ معجزاتی انداز میں انّا بچ جاتی ہے اور نرسنگ ہوم پہنچ جاتی ہے ،جہاں اس کی ایک نرس  اورایک  نوجوان لڑکے سے دوستی ہوجاتی ہے ۔رفتہ رفتہ وہ زندگی جینے کی امید میں اپنے وجود معنی تلاش کرنا شروع کردیتی ہے ۔

3.jpg

موسی تابانی پر روشنی ڈالتے ہیں جو کہ کردار اپنی زندگی کے معنی تلاش کرنے کے لئے اپنی کوششوں کے دوران حاصل کرتا ہے ۔‘‘ایک مرحلے پر انّا یہ سمجھتی ہے کہ سب کچھ کھونے کے بعد اس نے تکمیل حاصل کرلی ہے کیونکہ اس کے پاس کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ’’۔

4.jpeg

‘‘کروٹا گونس سمجھتی ہے کہ اسے ہر چیز کا علم ہے اور وہ زندگی کی شروعات سے ہی مکمل ہے ۔کوئی بھی انسان رشتوں یا زندگی کی حقیقتوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتا۔کسی کو زندگی سے راہ فرار اختیار نہیں کرنی چاہئے ، اس میں بہت سی پازیٹوٹی بھی ہوتی ہے ۔’’

موسی مزید کہتےہیں کہ یہ فلم ان سوالات کا جواب تلاش کرتی ہے ، لیکن ان کی فلم بیان نہیں ہے ۔ ‘‘میری فلم بیان نہیں ہے ،یہ ایک سوال ہے ،یہ زندگی کے معنی سے متعلق بنیادی سوال پوچھتی ہے ۔’’

اداکارہ لوئز ریم جنہوں نے نرس کا رول ادا کیا جو انّا کی دیکھ بھال کرتی ہے ،ورلڈ پریمئراور افّی میں جس طرح سے فلم کی پذیرائی ہوئی اس پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔‘‘ہماری فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا ۔ کچھ اداکار بھی میرے پاس آئے اورمیری کارکردگی کی تعریف کی جو کہ زبردست تھا ۔’’

5.jpg

6.jpg

گیلیو موسی (http://www.giuliomusi.com/) اٹلی میں پیدا ہوئے لیکن  پرورش سویڈن میں ہوئی  ۔آرٹ اور فلم تاریخ میں مطالعہ کے بعد انہوں نے لوس انجلس کے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹنگ میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی۔اسٹاک ہوم واپس آنے کے بعد کیلیو نے مختصر فلم بنانا اور اسکرین پلے لکھنا جاری رکھا۔انہیں ایکوز (2010) ،اسٹونس (2010) اور مین فار جینٹر اکولیٹی: ہاؤ ڈو یو انٹر وین؟(2017) کے لئے جانا جاتا ہے۔

لوئز ریم ایک اداکارہ اور ڈائریکٹر ہیں جنہیں دی گرل ود دی ڈریگن ٹیٹو(2009) ،وانتن (2017)اور ملینئم (2010) کے لئے جانا جاتا ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا۔ م ش

U. No.13305



(Release ID: 1775249) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi