وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے اے ایس یو دواؤں میں اشواگندھا کے استعمال نہ کرنے کی ایڈوائزری کے جائزے کے لئے ماہرین کے گروپ کی تشکیل دی
Posted On:
25 NOV 2021 5:59PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے اے ایس یو (آیوروید سدھا یونانی )دواؤں میں اشواگندھا ( وتھانیا سومنی فیرل) کی پتیوں کے استعمال سے متعلقہ معاملے کی دوبارہ جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے ماہرین کے ایک گروپ کی تشکیل دی ہے۔
اس سے قبل وزارت نے اے ایس یو ادویات میں اشوا گندھا کی پتیوں کے استعمال کے خلاف ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔
آیوش کی وزارت کے ذریعہ اشوا گندھا کی پتیوں کے استعمال پر روک لگانے کے تناظر میں (اے ایس یو ڈرگس مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کو مورخہ 6 اکتوبر 2021 کو لکھے گئے مکتوب کا نمبر : ایل- 11011/ 9/2021- ڈی سی سی کے ذریعہ) اے ایس یو ادویات کی مینو فیکچرنگ کی صنعت کے شراکت داروں سے نمائندگی حاصل ہوئی تھی۔
ساتھ ہی آیوش کی وزارت نے شراکت داروں کو اے ایس یو پیداوار میں اشوا گندھا کی پتیوں کے استعمال کے تعلق سے اپنے خدشات پر بات چیت کرنے کے لئے مدعو کیا تھا۔ اس بات چیت کی بنیاد پر وزارت نے اشوا گندھا (وتھانیا سومنی فیرل) کی پتیوں کے استعمال سے بچنے کے لئے دوا سازوں کو جاری کی گئی ایڈوائزری کے دوبارہ تجزیئے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماہرین کا گروپ سائنسی شواہد کی بنیاد پر اے ایس یو مصنوعات میں اشوا گندھا کی پتیوں / اشوا گندھا کی پنچانگ کے استعمال پربھارت سرکار کو مناسب سفارشیں پیش کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع ح- ق ر)
U-13309
(Release ID: 1775245)
Visitor Counter : 167