صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت نے فوڈ سیفٹی بیداری گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی اور ایف ایس ایس آئی میں غذائیت سےمتعلق کتابوں کی نقاب کشائی کی
’’ماؤں اور دادی-نانی نے ہماری پچھلی نسل کے کھانے کے انتخاب اور غذائیت میں کلیدی رول ادا کیا۔ اب اگلی نسل کو کھانے کے انتخاب کے بارے میں تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے:ڈاکٹر بھارتی پروین پوار
Posted On:
25 NOV 2021 6:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25- نومبر 2021/ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج ایف ایس ایس آئی کا دورہ کرکے ان کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی بیداری گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور کھانے کی تاریخ پر ایک کتاب اور کم سے کم نمک استعمال کرنے والی کیوریٹیڈ ترکیبوںپر ایک کتاب کی نقاب کشائی کی۔ نیشنل لو سالٹ ککنگ چیلنج رپورٹ ‘‘ بھی جاری کی گئی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین کی تکنیکی صلاحیتوں کا معائنہ کیا جسے ’’پہیوں پر فوڈ سیفٹی‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ وینس جدید ترین آلات سے لیس ہیں تاکہ جمع کرائی گئی اشیاخوردنوش نے ملاوٹ کا پتہ لگایا جاسکے۔وزیر موصوفہ نے ملک بھر میں ایسی فوڈ سیفٹی ایکوسسٹم کی تکمیل کے لئے ان میں سے کئی وینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پروین پوار نے مشاہدہ کیا کہ مجموعی معنوںمیں خوراک صحت کا ایک لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہاکہ ،’’متوازن غذائیت صحت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نےاس بات پر بھی زور دیا کہ شہری ،حکومت اور صنعت کے ساتھ فوڈ سیفٹی کے اسٹیک ہورلڈز ہیں۔ ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے خوراک کے تحفظ میں ملک کو آگے لےجانے کے لئے صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ تنظیم کی طرف سے کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔
انہوں نے حالیہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کی دفعات کے حوالے سے ایف ایس ایس اے آئی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہیں ملاوٹ کی مخصو ص مثالوں سے آگاہ کیا گیا جن کی سزا جرمانہ تک رکھی گئی ہےاور نقصاندہ مادوں کا استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر ملاوٹ کےواقعات میں سزا دینے کے لئے سب آپ کو مضبو ط کیا گیا ہے۔ اس نظریے کی تائید کی گئی ہے کہ ضوابط سے ہندستان کے متحرک فوڈ مینوفیکچرنگ شعبے کے ساتھ صارفین کے وسیع طبقے کو فائدہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے ایف ایس ایس اے آئی گیلری کا دورہ کیا جو ہندستان کے فوڈایکو سسٹم کو انٹریکٹیو انداز میں دکھایا گیا ہے۔
وزیر مملکت نے مختلف کتابوں اور کا اجرا کیا جس میں ’ہسٹری اینڈ فوڈ‘ بھی شامل ہے جو ہندستان میں عام طور پر پکے ہوئے اور استعمال کئے جانےوالے کھانوں کی تعریف کے بارے میں بتاتی ہے۔ انہوں نے کم سے کم نمک ا ستعمال کرنے والی کیوریٹیڈ ترکیبوں کے ساتھ کک بک، ایٹ رائٹ وودھ لو سالٹ‘ کے نقاب کشائی بھی کی او ر انہوں نے ’نیشنل لا سالٹ کوکنگ چیلنج رپورٹ کا بھی اجرا کیا۔
ڈاکٹر پوار نے مشاہدہ کیا کہ عالمیگریت اور صارفیت کے آغاز کے ساتھ ہم جو کھا رہے ہیں اس کے اجرا کے بارے میں مزید بیداری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا ’ماؤں اور دادیوں نے ہماری پچھلی نسل اور کھانوں کے انتخاب غذائیت میں کلیدی کردار ادا کیاہے ۔ اب اگلی نسل کو کھانے کے انتخاب کے بارے میں تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے۔
اس بارے میں ان کے ہمراہ ایف ایس ایس اے آئی کی چیئر پرسن محترمہ ریتا تویتیہ، ایف ایس ایس آئی کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور رکن سکریٹری ارن سنگھل، جوائنٹ سکریٹری (صحت) جناب مندیپ بھنڈاری بھی اس دوران موجود تھے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13297
(Release ID: 1775193)
Visitor Counter : 138