وزارت اطلاعات ونشریات

'سویٹ بریانی' میں ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے کی زندگی اور جذباتی صدمے کی کہانی بیان کی گئی ہے: ہدایتکار کے جیا چندر ہاشمی


تخلیق کار جج نہیں ہوتے، انھیں صرف مسئلے کو حل کرنا چاہیے: ہاشمی

Posted On: 25 NOV 2021 4:35PM by PIB Delhi

ممبئی، 25 نومبر 2021:

پاناجی 25 نومبر

ایک مشہور مقولہ ہے کہ "آرٹ سے پریشان حال لوگوں کو راحت ملنی چاہیے اور آسودہ لوگوں کو پریشانی۔ میرے خیال میں یہ فلم معاشرے کے ان لوگوں کو پریشان کردے گی جنھیں ذات پات، طبقے اور دیگر آمرانہ معیارات سے راحت ملتی ہے۔ بھارتی پینورما کی نان فیچر فلم سویٹ بریانی کے ڈائریکٹر کے جیا چندر ہاشمی نے آج گوا میں 52 ویں افی فیسٹیول کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں۔

پریس سے خطاب کرتے ہوئے ہاشمی نے کہا کہ کہانی ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے 'ماریمتھو' اور ان تجربات کے بارے میں ہے جو ایک دن میں اس کے ساتھ بیتتے ہیں۔ وہ بہت سارے کھانے کے پیکیج فراہم کرنے جا رہا ہے، اسے ایک ایسا خاندان ملتا ہے جس کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا، لیکن وہ خود بے بس ہے اور انھیں کچھ بھی نہیں کھلا سکتا۔ فلم میں یہی ستم ظریفی پیش کی گئی ہے۔

"بھارت میں بہت سے لوگوں کے لیے بہت اچھا کھانا کھانا عام بات ہے اور بہت سے لوگوں کو کچھ بھی مل جائے وہی ان کے لیے عیش ہے۔ میں ان دو متضاد خیالات کو اپنی فلم میں لانا چاہتا تھا۔ "

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-1B8IJ.jpg

ہاشمی نے کہا کہ یہ ایک فلم فوڈ ڈیلیوری بوائے کی روزمرہ زندگی اور اسے روزانہ درپیش چیلنجوں کے بارے میں ہے جس پر گاہک شاذ ہی توجہ دیتا ہے یا اس سے ہمدردی رکھتا ہے۔ انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کو بنانے کے بعد میں نے کھانے کا احترام کرنا سیکھ لیا ہے اور کھانے کی ترسیل میں تاخیر ہونے پر اپنا غصہ کھوئے بغیر صبر سے انتظار کرنا سیکھ لیا ہے۔ یہ وہ تبدیلی ہے جو یہ فلم میرے لیے لائی ہے اور یہی اس فلم کی کام یابی ہے۔ "

اپنے فلم سازی کے انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایتکار نے کہا کہ تخلیق کار جج نہیں ہوتے اور انھیں صرف کسی مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی کہانی اسی طرح دکھائی ہے جس طرح میں نے تصور کی تھی۔ میں نے کوئی حل نہیں دیا ہے۔ کیوں کہ یہ ناظرین کے ہاتھ میں ہے۔ "

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-260JF.jpg

فلم کے نام کے پیچھے کے خیال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ہاشمی نے کہا کہ فلم کا مرکزی کردار ماریمتھو بدتمیز گاہک کے آرڈر پر بریانی کسی دوسرے شخص کو پہنچاتا ہے۔ اس کا گاہک کے برے برتاؤ سے پالا پڑتا ہے۔ یہ واقعہ اس کی سوچ بدل دیتا ہے اور اس کی تمام بے عزتی اور مایوسی کے احساس کو ختم کردیتا ہے۔ "یہ مصالحہ بریانی نے ماریمتھو کے چہرے پر مسکراہٹ لاتی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سے سامعین کے چہروں پر بھی مسکراہٹ آئے گی۔ "

سریتھرن جنھوں نے ماریمتھو کا کردار نبھایا نیز  فلم کے ایڈیٹر گوتم جی اے نے بھی اس موقع پر اپنے تجربات شیئر کیے۔ ناظرین کی خصوصی درخواست پر سریتھرن نے ماریمتھو کے "سویٹ بریانی" میں چلنے کے انداز کا مظاہرہ کیا اور دھوم مچا دی۔

 

 سویٹ بریانی

(بھارتی پینورما نان فیچر فلم زمرہ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-3N4O3.jpg

ہدایتکار اور پروڈیوسر کے بارے میں : کے جیا چندر ہاشمی 2009 سے مختصر فلمیں بنا رہے ہیں۔ وہ نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سینو راماسامی کے ساتھ ایسوسی ایٹ ہدایتکار رہے ہیں۔ ان کی کچھ ایوارڈ یافتہ فلموں میں 'مونا موزی'، 'ارم'، 'کالو' اور 'ٹو لیٹ' شامل ہیں ۔

فلم کے بارے میں : ماریمتھو، ایک لا اسٹوڈنٹ ہے جو اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے فوڈ ڈیلیوری ورکر کے طور پر کام کرتا ہے۔ وہ سارا دن موٹر سائیکل چلانے اور سڑکوں سے گزرتے ہوئے گانے سننے سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ ایک دن کچھ آدمی اسے اپنا آرڈر دوسری جگہ منتقل کرنے کو کہتے ہیں۔ ماریمتھو پہلے تو مزاحمت کرتا ہے لیکن آخر کار انھیں کھانا پہنچاتا ہے۔ لیکن وہ لوگ اس کے چلنے کے انوکھے انداز اور اس کے پس منظر کی وجہ سے اس کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں اور اسے کھانے کے لیے ادایگی کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔ جب ماریمتھو اس واقعے کے بعد گھر واپس آتا ہے تو اس کا جذباتی صدمہ اس فلم کا حاصل بن جاتی ہے۔

آرٹسٹ اور عملہ

ہدایتکار، پروڈیوسر اور اسکرین پلے: کے جیا چندر ہاشمی

ڈی او پی: پروین ریت

ایڈیٹر: گوتم جی اے

ستارے: ساریطاہرن، بالاجی وینوگوپال، سمتی، دیپن، نیویا، اہمابرو، تھیلیپن

 

* * *

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No.13299

 



(Release ID: 1775190) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil