وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نوا شیوا کا دورہ کیا ؛ بھارتی کسٹم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا


وزیر خزانہ نے جے این پی ٹی کے مرکزی پارکنگ پلازا میں کسٹم ایگزامنیشن فیسلٹی قائم کرنے کے لئے بھومی پوجن کیا

انہوں نے کسٹمز پر زور دیا کہ وہ یومیہ جائزے میں کوئی التواء نہ رکھنے پر زور دے اور کارگو کے اجراء میں تیزی لائے

ٹیکنا لوجی سے لیس اصلاحات کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا اور عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنا ہے

Posted On: 25 NOV 2021 5:16PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 نومبر/ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے ممبئی کے ساحل کے قریب مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں نوا شیوا میں کسٹمز کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

3NAYT.jpg

 

وزیر خزانہ کو کسٹمز کلیئرنس کے عمل  کے بارے میں بتایا گیا اور  اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے استعمال سے متعلق کسٹمز کے حالیہ اقدامات سے مطلع کیا گیا ۔ حالیہ ماضی میں سی بی آئی سی نے درآمدات سے متعلق کسٹمز دستاویزات کی آن لائن ایڈوانس فائلنگ   ، ای – سنچت سے متعلق  امدادی دستاویزات کو الیکٹرانک طور پر داخل کرنے  ، کسٹمز ڈیوٹی  کی آن لائن ادائیگی ،  کسٹمز دستاویزات کا ڈیجٹائزیشن اور در آمدات کی خودکار کلیئرنس جیسے اہم ٹیکنا لوجی کے اقدامات کئے ہیں ۔

ان اصلاحات کے ساتھ سی بی آئی سی ایکس رے اسکینروں کو نافذ کرنے ، آر ایف آئی ڈی ٹیگ کا استعمال کرنے ، کنٹینروں کا پتہ لگانے جیسے کاموں کے لئے بہتری کے اقدامات انجام دے رہی ہے ۔ سی بی آئی سی کے ذریعے اِن اصلاحات سے کاروبار کرنے میں آسانی کے ماحول میں بہت بہتری آئی ہے اور کارگو کے اجراء میں لگنے والے مجموعی وقت میں کافی کمی آئی ہے ۔

 

4KSRR.jpg

 

          وزیر خزانہ نے تجارتی سہولت کے شعبے مین کسٹمز کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد اسسمنٹ میں  روزانہ  کوئی التواء نہ رکھے جانے اور کارگو کو تیزی سے جاری کرنے میں انتظامیہ میں زیادہ تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے  بر آمدات سے متعلق ترغیبی اسکیموں ، جیسے آر او  ڈی ٹی ای پی اور آر  او  ایس سی ٹی ایل  پر عمل درآمد کرنے اور وقت پر ریفنڈ کی ادائیگی  کرنے پر زور دیا ۔

          محترمہ سیتا رمن نے مضر اشیاء کو جلد از جلد  وہاں سے ہٹانے پر زور دیا اور  کہا کہ اگر کوئی نیم عدالتی عمل کیا جانا ہے ، تو اُسے در آمدات کے تین ماہ کے اندر مکمل کیا جانا چاہیئے ۔  انہوں نے کہا کہ منشیات کی تباہ کرنے کے لئے مناسب پبلسٹی کی جانی چاہیئے ۔

          وزیر موصوف نے نوا شیوا  جہاز پر بنیادی ڈھانچے ، کارگو اور زمین پر اسٹیکنگ   اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کسٹمز افسران کے ذریعے ریونیو   ، سکیورٹی اور سہولت دینے کے رول کو بھی نوٹ کیا ۔

          وزیر موصوف نے سینٹرلائز پارکنگ پلازا  ، بندر گاہ کے قریب  آن وھیل ڈاکومنٹیشن سینٹر اور نوا شیوا میں  تقریباً 50 فی صد  ایکسپورٹ  ٹی ای یو کے کنٹینروں کا جائزہ لیا ۔

          محترمہ سیتا رمن نے تجارتی سہولت میں اضافے کی خاطر جے این پی ٹی کے سینٹرلائزڈ پارکنگ پلازا میں ہی کسٹمز ایگزامنیشن فیسلٹی قائم کرنے کی پہل کی ۔ یہ سہولت   ایسے کنٹینروں کو ، جن کا  رسک کی بنیاد پر  معائنہ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، ہٹائے بغیر معائنہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے برآمد کاروں کے لئے لگنے والے وقت  اور لاگت میں کمی آئے گی ۔ اس سہولت  کو قائم کرنے کے لئے آج وزیر خزانہ نے بھومی پوجن کیا ۔  

         

5LZ83.jpg

 

          وزیر موصوف کو ڈائریکٹ پورٹ ڈلیوری   ( ڈی پی ڈی  ) لاجسٹک پروگرام کے بارے میں بھی بتایا گیا ، جو نوا شیوا میں  در آمد شدہ  ٹی ای یو کے 60 فی صد کا احاطہ کرتا ہے اور  بندر گاہ پر  کسٹمز سے کلیئر کارگو کی ڈلیوری  لینے کے لئے رجسٹرڈ درآمد کاروں کو ایک متبادل فراہم کرتا ہے ۔

          وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ  کئی افسران کو  ایٹمی توانائی ریگو لیٹری بورڈ  ( اے ای آر بی ) اور تین نئے موبائل کنٹینر اسکینروں کے لائسنس والے آپریٹروں کے طور پر  تربیت دی گئی ہے اور اس  سال کے شروع میں  بندرگاہ  کے اندر تعینات کیا گیا ہے ۔  اس کا مطلب ہے کہ اب کنٹینروں کو ٹریلر پر  زیادہ طویل فاصلے تک لے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔

          محترمہ سیتا رمن نے اپنے سہولت کار مراکز کو  24 گھنٹے اور ساتوں دن شفٹ  کے طور پر کام کرنے کی ستائش کی ، جس سے درآمد ہونے والے کارگو کو  انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور  انہوں نے اس عمل کو دیگر جگہوں پر بھی متعارف کرانے  کے لئے کہا ۔

          وزیر خزانہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ مسلسل ٹیکس دہندگان اور شہریوں  کے ساتھ ، خاص طور پر نو جوانوں کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ حکومت سے ، اُن کی توقعات کو سمجھا جا سکے ۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ افسران  ، ٹیکس دہندگان کی شکایات کو موثر طور پر حل کرنے کے لئے  سرگرم رہیں  اور  کسٹمز کے  طریقۂ کار میں تبدیلی کے بارے میں خود کو پوری طرح آگاہ رکھیں ۔

          محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی ہدایت دی کہ 25 جنوری ، 2022 ء کو بین الاقوامی  کسٹمز ڈے کے موقع پر سی بی آئی سی ملک گیر سطح پر ایک رسائی کا پروگرام منعقد کرے تاکہ مختلف فریقوں کو ، جیسے در آمد کار ، بر آمد کار اور کسٹمز دَلال وغیرہ کو اِس میں شامل کیا جا سکے ۔  یہ رسائی کا پروگرام دو مقاصد کے ساتھ ہونا چاہیئے ، ایک کسٹمز محکمے کے ذریعے کی جانے والی مختلف اصلاحات کے بارے میں تمام فریقوں  میں بیداری پیدا کرنا اور دوسرے تمام فریقوں سے ، اُن کی توقعات اور مسائل کے بارے میں ، اُن کا رد عمل ظاہر کرنا تاکہ ان کو تیزی سے حل کیا جا سکے ۔

 

6CTBG.jpg

 

          نوا شیوا ، جس میں بھارت کا سب سے بڑا کنٹینر پورٹ  جے این پی ٹی قائم ہے ، ملک کی کسٹمز ڈیوٹی کا تقریباً 20 فی صد مالیہ فراہم کرتا ہے ۔ تقریباً 85 فی صد کارگو کنٹینروں کے ذریعے لایا  - لے جایا جاتا ہے ۔ یہ بندر گاہ 7 ملین سے زیادہ ٹی ای یو سالانہ  ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

          وزیر خزانہ کے ساتھ ریونیو کے سکریٹری جناب ترون بجاج  ، سی بی آئی سی کے چیئر مین  جناب ایم اجیت کمار  نوا شیوا پر موجود تھے ۔  اس موقع پر موجود لوگوں میں  کسٹمز کے چیف کمشنر  جناب ایم کے سنگھ اور جے این پی ٹی کے چیئرمین جناب سنجے سیٹھی بھی شامل ہیں ۔

 

اضافی فوٹو گراف

 

7MRIY.jpg

نوا شیوا میں وزیر خزانہ کا روایتی خیر مقدم

8SWC7.jpg

جے این پی ٹی کی لینڈنگ  جیٹی پر وزیر خزانہ کے لئے سی آئی ایس ایف کا گارڈ آف آنر

9MGH1.jpg

نوا شیوا پر  کسٹمز کا گارڈ آف آنر

Video Footage available via - ANI TV

More photographs and videos on Twitter : @PIBMumbai, @CBIC_India, @JNCHCustoms

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  13295

 


(Release ID: 1775118) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu