وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 7

فلم ‘‘پرومیسز ’’ میں بتایاگیاہے کہ طاقت حاصل کرنے کے بعد آپ کیاکرتے ہیں اورکس طرح اپنے شہریوں سے کئے گئے وعدوں کو پوراکرتے ہیں اور کس طرح ان کی زندگیوں میں تبدیلیاں لاتے ہیں :افّی 52 ویں ورلڈ پینوراما فلم ڈائریکٹر تھامس کری تھوف


طاقت حاصل کرنے والی ایک خاتون کے فرانسیسی سیاسی ڈرامہ کا افّی میں بھارت میں پہلی مرتبہ پریمیئر کیاگیاہے ، فلم میں سوال کیاگیاہے کہ کیامذکورہ خاتون ، اپنے شہریوں کے ساتھ سیاسی یگانگت اورخلوص رکھنے کے باوجود انتہائی مطلبی دنیا سے بچ کرمحفوظ رہ سکتی ہے

نئی دہلی ،24نومبر: ایک بااختیارخاتون کاسیاسی ڈرامہ ، جسے ایک طرف تو اقتدارکے لئے اس کی خواہش  کے بظاہر دولخت  مطالبات پرمشتمل اخلاقی الجھنوں  کاسامنا کرناپڑتاہے تودوسری طرف اپنے شہریوں کی ضروریات کو پوراکرنے کے تئیں اندرونی طورپر شدید خواہش  بھی موجود ہے ۔ ہدایت کارتھامس کری تھوف کی فرانسیسی فلم ‘‘پرومزز ’’یا ‘‘ لیس پرومیسز’’ ضروردیکھئے ، تاکہ آپ اقتدار اورکردار کے پیچیدہ جوابی عمل درآمد  اورایک ایسی صورت حال جو زندگی کے زیادہ ترحصے میں سرایئت  کرچکی ہے ، میں کھوجائیں ۔ اس فرانسیسی فلم کی بھارت کے 52ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے عالمی پینوراما سیکشن میں بھارتی پریمیئرکیاگیا۔ یہ میلہ 20تا28نومبر ، 2021 گوا میں ہائبرڈ طریقے پرمنعقد ہورہاہے ۔

آج 24نومبر ، 2021 کو فیسٹول سے الگ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، کری تھوف نے فلم مندوبین سے کہا: میں ایک ایسی فلم لکھناچاہتاتھا کہ جومرکزی طورپر ایک میئرکے عہدہ کے ساتھ تمام سیاسی  ڈھنگ اورطورطریقوں  کے بارے میں ہو۔ یہ فلم اس بارے میں ہے کہ آپ اقتدار ، طاقت یا اختیارملنے کے بعد کیاکرتے ہیں ، آپ کس طرح اپنے وعدوں کو وفا کرتے ہیں اورآپ کس طرح اپنے قصبے میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں کرتے ہیں ، یہی اصل تنازعہ ہے ، اس فلم کاہدف ان سب معاملات کو سب کے سامنے پیش کرنا ہے ۔

یہ فلم   بدعنوانی کے بارے میں نہیں ہے  حالانکہ سیاسی موضوع پرمبنی فلموں  میں باربار اسی موضوع  کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ اس کے بجائے اس فلم میں ایک شخص  کی انااور اقدار اور اخلاقیات کے درمیان  مختلف انتخابات کی عکاسی کی گئی ہے ۔ جناب کری تھوف نے اس بارے میں کہ  انھیں یہ  فلم بنانے کے لئے کس بات نے ترغیب نے دی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ : میں اقتدارحاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ سیاست کے بارے میں فلم بناناچاہتاتھا۔

یہ فلم اس بارے میں بتاتی ہے کہ جب آپ کو طاقت یااختیارحاصل ہوجاتاہے توآپ کیاکرتے ہیں اورآپ کس طرح اپنے شہریوں کی زندگیوں  میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کرتے ہیں اورکس طرح تبدیلیاں لاتے ہیں ۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6-1BU4Y.jpg

ہدایت کار نے ان بنیادی سوالات کی وضاحت کی جنھیں  اس فلم میں اٹھایاگیاہے ۔ ‘‘فرانسیسی اداکارہ ایزابیل ہپرٹ کو جنھوں نے اس فلم کا مرکزی کردار  کلیمینس ، اداکیاہے ۔ پیرس کے نزدیک ایک قصبے کا بے خوف اورنڈر میئرجو اپنے شہریوں اور ان کے مسائل کے بارے میں جانتاہے اوروہ اپنے سیاسی کریئرکی آخرمدت  مکمل کررہی ہے ، البتہ جب انھیں وزیربننے  کی پیش کش کی جاتی ہے توان کی امنگیں پیداہونے لگتی ہیں اور وہ اقتدار کے ہاتھوں تذبذب کا شکار ہوجاتی ہیں ۔ فلم سوال کرتی ہے کہ کیا وہ اپنے شہریوں کے ساتھ سیاسی ہم آہنگی اورخلوص رکھنے کے باوجود  ایک انتہائی  مطلبی اور خود غرض دنیا میں خودکو بچائے رکھنے کا طریقہ تلاش کرکستی ہیں ۔’’

مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ نے ہمیشہ غربت اوربے روزگاری کے خلاف جنگ کی ہے ۔ البتہ جب طاقت اوراختیارحاصل کرنے کے امکانات  پیداہوتے ہیں تووہ خود اپنی خواہشات سے بندھ کررہ جاتی ہے حالانکہ دوسری طرف وہ ایماندار ہے اور اپنے ظاہری طورطریقوں اورانداز میں تبدیلی لے آتی ہے ۔ اسے طاقت کے حصول  کی خواہش ہے اوراس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی یگانگت  کو کھودینے سے بھی خوف زدہ ہے۔وہ بظاہرباہرسے پُرسکون نظرآتی ہے لیکن اندر سے وہ اس سے محروم ہے ۔ جو خاتون بھی سیاست میں سرگرم ہوتی ہے وہ کبھی بھی پرسکون نہیں رہ سکتی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6-2K2NC.jpg

یہ فلم سیاسی حوصلے ، عزم ، خواہشات اورکردار سے متعلق عیوب کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتی ہے ۔ فلم کی ہیروئن اپنے ذاتی مفادات اورسماجی مفادات کے درمیان خلفشار سے دوچار  ہوجاتی ہے ، لیکن آخرمیں وہ سماج کے مفادات  کو ترجیح  دیتی ہے ۔ اس بارے میں  ہدایت کارنے یہ بات کہی :‘‘ کلیمینس جیسی اداکارہ ہونے کے باوجود وہ نیک ارادہ والی سیاست داں ہے اوربعض مواقع  پرسب کچھ چھوڑ دینے کاخیال آیاہے اورجب آپ چھوڑدیتے ہیں تو خالی پن کا احساس پیداہوتاہے ، اورآپ اس کردار سے جڑجاتے ہیں ۔ میں ہیروئن کے کردار کے اندرتنازعہ اورہلچل  کے درمیان توازن قائم کرناچاہتاتھا۔’’

ایک خاتون کے فلم کامرکزی کردار  ہونے کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے ہدایت کا رنے کہاکہ جب کوئی خاتون سیاست میں آگے بڑھتی ہے تواسے ہمیشہ  مزاحمت کا سامنا کرناپڑتاہے ، اس لئے  یہ فلم یہ بیان کرتی ہے کہ وہ خاتون کس طرح اپنے آس پاس اورخود اپنے اندر پنپ رہے تمام امور کو کس طرح حل کرتی ہے ۔

اس فلم کایہ نام کیسے منتخب کیاگیا؟ کری تھوف نے زوردے کر کہا:قدرتی طورپر پرومسز نام میرے ذہن میں آیاتھا کیونکہ سیاست میں وعدوں کا مطلب میرے لئے ایک کرنسی جیسا ہے ، ہرگفتگو ایک وعدہ ہے اوراس طریقے سے آپ کو کسی کا ووٹ ملتاہے ۔ فلم روزمرہ کے سیاسی  امورکی عکاسی کرتی ہے ۔اس لئے فلم کے کردار  نظریات کے بارے میں کم اور دولت، عہدے اورافسرشاہی نظام کے بارے میں زیادہ بات کرتے ہیں ۔

****************

U-13269

ش  ح۔ ع م  ۔ع آ

 

iffi reel

(Release ID: 1774974) Visitor Counter : 216


Read this release in: Hindi , English , Marathi